انوارالعلوم (جلد 1) — Page xx
انوار العلوم جلد ! تعارف کتب بنیادی وجہ خدا تعالیٰ کی صفات سے لاعلمی ہے۔ قرآن کریم کی بیان کردہ الہی صفات کو مد نظر رکھنے سے معلوم ہوتا ہے۔ کہ خدا تعالیٰ نے انسانی فطرت کو بھی انہی صفات سے مزین کیا ہے۔ اور فطرتا فات سے مزین کیا ۔ انسان کو نیک بنایا ہے۔ اور اسلام کی تعلیم انسانی نجات کو فطرت کے قوانین کے مطابق قرار دیتی ہے۔ اپنے اس دعوی کو آپ نے متعدد آیات قرآنی کی رو سے ثابت کیا کہ جس طرح انسان دوسرے کی خطا کو بعض دفعہ نہ صرف معاف کرتا ہے بلکہ احسان کا سلوک بھی کرتا ہے۔ اور یہ سب کچھ اس انسان کی معافی اور ندامت کے نتیجہ میں ہوتا ہے تو پھر ہمارا پیارا خدا ایسا کیوں نہیں کر سکتا۔ آپ نے فرمایا : " اب میں خدا تعالیٰ کے فضل و کرم سے قوانین فطرت اور نیچر سے ثابت کر چکا ہوں کہ خدا تعالی ضرور رحیم ہے۔ اور تو بہ کو قبول کرتا ہے۔ کیونکہ محبت حسین سے ہوتی ہے اور رحم ایک بڑا حسن ہے۔ پس کسی صورت میں خدا تعالیٰ جو اصل معشوق ہے ۔ اس حسن خالی نہیں ہو سکتا۔ اور یہ کسی صورت میں بھی ممکن نہیں کہ وہ مہربان خداجو والدین سے بھی زیادہ محبت کرنے والا ہے۔ جب اس کے آگے ہم پشیمان ہو کر جائیں اور شرمندگی سے اس کی دہلیز پر اپنی گردن جھکا دیں تو وہ ہم کو کند چھری سے ذبح کر دے اور اپنے قهری کمالات سے دور پھینک دے"۔ آپ نے آریہ صاحبان کی طرف سے توبہ کی قبولیت پر ہونے والے پانچ اعتراضوں کے جوابات پیش کئے۔ اور گناہوں کی معافی کے بارے میں مسیحی تعلیم کفارہ کا تنقیدی جائزہ لیتے ہوئے اس عقیدہ پر ہونے والے سات اعتراضات کے جوابات عیسائی صاحبان سے طلب کئے ۔ (۸) فرعون موسیٰ قرآن کریم نے فرعون موسیٰ کے بارے میں دعوی کیا تھا کہ اس کا مردہ جسم محفوظ ہے۔ اور خدا تعالیٰ نے اپنے خاص تصرف سے اس کو محفوظ رکھا ہے جیسا کہ فرمایا : م نَجِّيكَ بِبَدَنِكَ التَكُونَ لِمَنْ خَلْفَكَ آيَةً وَإِنَّ كَثِيرًا مِّنَ النَّاسِ عَنْ أَيْتِنَا لَغْفِلُونَ (یونس : ۹۳) اس فرمان کے مطابق جب فرعون موسیٰ کی حنوط شدہ لاش بر آمد ہو گئی اور یہ بات بپایہ ثبوت