انوارالعلوم (جلد 12) — Page 401
انوار العلوم جلد ۱۴ ۲۰۱ بعض ضروری امور ہے۔ میں سمجھتا ہوں رسول کریم ملی ایم کی جتنی سیرتیں شائع ہو چکی ہیں ان میں سے یہ بہترین کتاب ہے۔ اردو سیرتوں سے ہی نہیں بلکہ بعض لحاظ سے عربی سیرتوں کے متعلق بھی کہہ سکتے ہیں کہ کوئی ایسی کتاب شائع نہیں ہوئی کیونکہ اس تصنیف میں ان علوم کا بھی پر تو ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ حاصل ہوئے اور چونکہ وہ پہلے نہیں تھے اس لئے پہلی کتابوں میں خامیاں رہ گئیں۔ رسول کریم میں اسلام کے حالات کا کا جاننا ہر مسلمان پر فرض ہے اس لئے ہر دوست جو خرید سکے اسے نہ صرف یہ کتاب خریدنی چاہئے بلکہ پڑھنی چاہئے اور دوسروں تک پہنچانی چاہئے۔ اڑھائی روپے اس کی قیمت رکھی گئی ہے۔ چونکہ کسی زمانہ میں میں نے بھی طباعت کا کام کرایا ہے جب کہ اخبار الفضل جاری کیا تھا اس لئے باوجود آج کل کی گرانی کو مد نظر رکھتے ہوئے کہہ سکتا ہوں کہ اس کتاب کی قیمت دو روپے ہونی چاہئے۔ سہ معلوم نہیں آٹھ آنے زائد کس طرح لگائے گئے ہیں بہر حال جماعتوں کو یہ کتاب خریدنی چاہئے۔ چونکہ یہ بھی قاعدہ ہے کہ اکٹھی کتابیں خریدنے پر کمیشن دیا جاتا ہے اس لئے اگر جماعتوں کے دوست مل کر دس ہیں، تمھیں ، چالیس یا اس سے بھی زیادہ نسخے خریدیں تو کوئی وجہ نہیں قیمت میں رعایت نہ کی جائے۔ اس طرح ممکن ہے اور بھی رعایت ہو جائے لیکن اگر شائع کرنے والے ثابت کر دیں کہ لاگت کے لحاظ سے اڑھائی روپے ہی قیمت ہونی چاہئے تو بھی اکٹھی کتابیں خرید نے پر قیمت میں کمی آجائے گی۔ پس جماعتوں کو چاہئے کہ اکٹھی کتابیں خریدیں۔ ہر شخص جسے توفیق ہو یہ کتاب لے اور اپنے بیوی بچوں کو پڑھائے یا سنائے تاکہ رسول کریم میں ایم کی پاکیزہ زندگی ان کے سامنے آئے۔ اس سال مردم شماری کا اہم واقعہ ہوا ہے۔ مردم شماری اور جماعت احمدیہ پنجاب سب لوگ چونکہ ہمارے مخالف ہیں اس لئے سب نے ہماری تعداد کو کاٹنے اور کم کرنے کی کوشش کی ہے اور باوجود اس کے کہ ہمارے نقطہ نگاہ سے ہماری تعداد حوصلہ شکن ہے مگر گورنمنٹ کے نقطہ نگاہ سے بہت عظیم الشان ہے۔ پنجاب میں چونکہ ہماری تعداد ۵۶ ہزار قرار دی گئی ہے اس لئے ہمارے نزدیک مایوس کن ہے مگر گورنمنٹ کے نزدیک اس طرح عظیم الشان ہے کہ ۱۹۲۱ء کی مردم شماری میں ہماری تعداد اٹھائیس ہزار قرار دی گئی تھی اور اب ۵۶ ہزار۔ گویا دس سال کے عرصہ میں ہم نے سو فیصدی ترقی کی ہے اور گورنمنٹ کے نقطہ نگاہ سے آج سے پانچویں مردم شماری تک