انوارالعلوم (جلد 12) — Page 245
انوار العلوم جلد ۱۴ ۲۴۵ تحریک آزادی کشمیر بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مسلمانانِ ریاست کشمیر کے نام پیغام آن کشمیر مسلم کانفرنس کے موقع پر حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے بحیثیت صدر آل انڈیا کشمیر کمیٹی مسلمانان ریاست کے نام ایک پیغام بھجوایا تھا جسے صدر کا نفرنس جناب شیخ محمد عبد الله صاحب ایم ۔ ایس ۔ سی شیر کشمیر نے اجلاس عام میں نمائندگان کانفرنس اور ہزا رہا لوگوں کے مجمع میں پڑھ کر سنایا۔ پیغام حسب ذیل ہے:۔ ”سب سے پہلے میں اپنی طرف سے آل انڈیا کشمیر کمیٹی کی طرف سے ، آلی کشمیر مسلم کانفرنس کے مندوبین کو ان قربانیوں پر جو انہوں نے اور ان کے اہلِ وطن نے کی ہیں اور اس کامیابی پر جو انہوں نے آزادی کی تازہ جدوجہد میں حاصل کی ہے۔ مبارکباد دیتا ہوں۔ مجھے اس بات کا فخر ہے کہ بحیثیت صدر آل انڈیا کشمیر کمیٹی مجھے ان کے ملک کی خدمت کرنے کی خوشی حاصل ہوئی ہے جو ایک صدی سے زیادہ عرصہ تک خستہ حالت میں رہا ہے۔ برادران میں آپ کی کامیابی کے لئے اللہ تعالی سے دعا کرتا ہوں اور مجھے امید ہے کہ کانفرنس کی کارروائی میں بچی حب الوطنی کے جذبہ کے ماتحت جرأت میانه روی رواداری تشکر دانائی اور تدبر کے ذریعہ آپ ایسے نتائج پر پہنچیں گے جو آپ کے ملک کی ترقی میں بہت محمد ہوں گے اور اسلام کی شان کو دوبالا کرنے والے ہوں گے۔ بر اور ان ! میرا آپ کے لئے یہی پیغام ہے کہ جب تک انسان اپنی قوم کے مفاد کے لئے ذاتیات کو فنا نہ کر دے وہ کامیاب خدمت نہیں کر سکتا بلکہ نفاق اور انشقاق پیدا کرتا ہے۔ پس اگر آپ کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو نفسانی خیالات کو ہمیشہ کے لیئے ترک کر دو اور اپنے قلوب کو صاف کر کے قطعی فیصلہ کر دو کہ خالق ہدایت کے ماتحت آپ ہر چیز اپنے اس اس مقصد مقصد ۔ کے لئے قربان کر دیں گے جو آپ نے اپنے لئے مقرر کیا ہے۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم یعنی مسلمانانِ ہندوستان آپ کے مقصد کے لئے جو کچھ