انوارالعلوم (جلد  12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 178 of 656

انوارالعلوم (جلد  12) — Page 178

انوارالعلوم جلد ۱۲ ۱۷۸ تحریک آزادی کشمیر ہوئی ہے کیونکہ سب سے پہلے میں نے اس بات کو پیش کیا تھا۔ نیک ارادوں کو عملی جامہ پہنایا جائے خاتمہ پر جھے یہ کہنا ہے کہ ہم اس فیصلہ پر کتے لیکن ہمیں یہ ہمیں یہ نہ سمجھنا چاہئے کہ ہم نے مقصد حاصل کر لیا ہے۔ صحیح راستہ کی طرف قدم اٹھایا گیا ہے۔ لیکن چونکہ تفصیلات کا ابھی تصفیہ ہونا ہے اس لئے ہم ابھی نہیں کہہ سکتے کہ کوئی حقیقی ترقی ہو گی یا نہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ہزہائی نس مہاراجہ صاحب اپنے نیک ارادوں کو عملی جامہ پہنائیں گے اور کشمیر کے اچھے دن آجائیں گے اور یہ ملک دوسری ریاستوں کے لئے مثال ثابت ہو گا۔ پریذیڈنٹ آل انڈیا کشمیر کمیٹی (الفضل ۱۷۔ نومبر ۱۹۳۱ء)