انوارالعلوم (جلد 11)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page xxiii of 696

انوارالعلوم (جلد 11) — Page xxiii

انوار العلوم جلد !! ۱۵ تعارف کتب نازل ہوئی وہ بھی دیگر سب رسولوں سے افضل ٹھہرتا ہے۔ حضور فرماتے ہیں:۔ غرض رسول کریم صلی اللہ علیہ و سلم بطور ملہم بھی سب ملموں سے افضل ہیں کیونکہ آپ کا الہام زندہ ہے اور اس قدر زبردست معجزانہ اثرات اپنے اندر رکھتا ہے ہے کہ کوئی اور الہام اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا اور کوئی اور کتاب آپ کی کتاب کے مقابلہ میں نہیں ٹھہر سکتی“۔ (۱۳) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ایک دشمن کی نظر میں نبی کریم میں تعلیم کی شان اور عظمت اتنی بلند اور آپ کا کردار اور اخلاق اتنا اعلیٰ اور مسحور کن تھا کہ وہ دشمن جنہوں نے صرف آپ کے خلاف لکھنے کیلئے قلم اُٹھایا وہ بھی حالات پڑھ کر آپ کی عظیم شخصیت سے اتنے متاثر ہوئے کہ بعض اوقات آپ کے حق میں لکھنے پر مجبور ہو گئے۔ اس مضمون میں حضور فرماتے ہیں کہ سرولیم میور مصنف ”لائف آف محمد “ انہی دشمنوں میں سے ایک تھے۔ یہ صاحب ہندوستان کی سول سروس کے ایک افسر تھے جو ترقی کر کے آخر صوبہ یو۔ پی کے گورنر بن گئے تھے ۔ یہ اسلام اور آنحضرت میں اللہ کے متعصب دشمن تھے اور انہوں نے اپنی تحریروں میں آپ کے خلاف بہت نیش زنی کی ہے تاہم کئی موقعوں پر وہ اس حُسن دلاویز ویز سے اتنے مسحور ہوئے کہ اچھی باتیں بھی لکھ گئے اس کا ذکر کرتے ہوئے حضور فرماتے ہیں:۔ اس کا ڈنگ اس کے ساتھ ہے لیکن باغ محمد کے پھولوں سے چھو سا ہوا شہد بھی اس کی زبان سے ٹپک رہا ہے۔ وہ لاکھ کہے کہ اسلام آنحضرت میم کا تیار کرده ہے وہ دشمن ہے اور دشمنی اس کا شیوہ۔ لیکن یہ صداقت جو اس کے قلم سے نکل گئی ہے اب ہزار کوشش سے بھی وہ اور اس کے ساتھی اس کو لوٹا نہیں سکتے کہ دنیا نے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کو پیدا نہیں کیا بلکہ محمد (صلی اللہ علیہ و سلم) نے ایک نئی دنیا پیدا کی ہے۔ اور یہ کام سوائے خدا کے فرستادوں کے اور کوئی نہیں کر سکتا۔"