انوارالعلوم (جلد 11) — Page xx
انوار العلوم جلد 1 ۱۲ تعارف کتب خاص توجہ دلائی اور فرمایا کہ آئندہ سال ہر احمدی کوشش کرے کہ اس کے ذریعہ کم از کم ایک شخص ضرور ہدایت پائے۔ اس سلسلہ میں حضور نے اپنے قلم سے ”ندائے ایمان " کے عنوان اشتہارات کالا کا ایک نہایت مفید سلسله شروع فرمایا تا کہ سب لوگوں تک پیغام احمدیت پہنچایا جا سکے۔ اس سلسلہ کا پہلاا ہلا اشتہار آپ نے ۱۵ جنوری ۱۹۳۰ء کو تحریر فرمایا جو جو چھیاسٹھ ہزار کی تعداد میں چھپوا کر ملک بھر میں شائع کیا گیا۔ سے حضور نے تحریر فرمایا کہ بانی سلسلہ احمدیہ نے پچاس سال قبل جب خدا تعالیٰ سے الہام پا کر اصلاح کا کام شروع کیا تو اپنے اور پرائے سب آپ کے مخالف ہو گئے۔ ان کا خیال تھا کہ اگر مرزا غلام احمد صاحب نے اپنے دعوی سے توبہ نہ کی تو ایک قلیل عرصہ میں ان کی تباہی قطعی اور یقینی ہے۔ جب کہ بانی سلسلہ احمدیہ نے فرمایا کہ میں خدا تعالیٰ کے حکم سے کھڑا ہوا ہوں اس لئے میں اس کی تائید سے کامیاب ہوں گا اور میرے مخالف ناکامی کا منہ دیکھیں گے۔ حضور تحریر فرماتے ہیں کہ اتنا عرصہ گزرنے پر حالات کا جائزہ لیں تو صاف واضح ہوتا ہے کہ آپ کی جماعت دن بدن ترقی کر رہی ہے اور بیرونی ملکوں میں پھیل گئی ہے۔ اس سے ظاہر ہے کہ آپ اپنے دعوی میں سچے ہیں اور خدا تعالیٰ کی تائید آپ کے ساتھ ہے۔ حضور اہلِ ملک کو مخاطب کرتے ہوئے دردمندانہ انداز میں فرماتے ہیں:۔ "اے بھا۔ بھائیو! اس اشتہار کے ذریعہ میں آپ کو توجہ دلاتا ہوں کہ حق کو قبول کرنے میں جلدی کرنی چاہئے اور خدا کی آواز سے بے پرواہی نہیں برتنی چاہئے کیونکہ کیا معلوم کہ موت کب آجائے گی اور ہمارے اعمال کے زمانہ کو ختم کر دے گی۔ اور اگر خدا نخواستہ ایسا ہوا کہ آپ اس عظیم الشان کام کے متعلق آج اور کل ہی کرتے رہے اور ایمان کا وقت گزر گیا اور موت کی گھڑی آگئی تو بتائیں کہ اُس وقت کیا چارہ کار ہو گا۔ نہ پچھتانا کچھ مفید ہو گا اور نہ گریہ وزاری کچھ نفع دے گی۔“ (۱۰) نہرو کمیٹی کی تمہ رپورٹ پر مختصر تبصرہ شہرو رپورٹ پر جب حضرت خلیفۃ المسیح الثانی کا بصیرت افروز تبصرہ شائع ہوا تو اسے پڑھ کر جہاں مسلمان زعماء کی آنکھیں کھلیں اور انہیں اپنے مستقبل کے سلسلہ میں تشویش لاحق