انوارالعلوم (جلد 11) — Page xiv
انوار العلوم جلد !! ५ تعارف کتب سے حضور کی خدمت میں ایڈریس پیش کیا گیا اس کے جواب میں آپ نے یہ خطاب فرمایا اور لجنہ کو اس کی بعض ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔ فرمایا مجھے خوشی ہے کہ لجنہ استقلال کے ساتھ اپنے لئے کام کے نئے میدان تلاش کر رہی ہے۔ اب جب کہ کام میں وسعت ہو رہی ہے تو میں ایک نہایت اہم بات کی طرف توجہ دلانا ضروری سمجھتا ہوں۔ فرمایا :۔ انجمنوں کی زندگی دراصل قانون کی زندگی ہوتی ہے۔ کسی ایک فرد سے کام لے کر بہت سے افراد کے ہاتھوں میں کام دینے کے یہ معنی ہوتے ہیں کہ افراد متحدہ جدوجہد کے احترام کے عادی ہو جائیں اور ان کے اندر یہ مادہ پیدا ہو جائے کہ اگر کسی وقت ایک لیڈر سے انجمن محروم ہو جائے تو کام کے تسلسل میں فرق نہ پیدا ہو۔ اس غرض کو پورا کرنے کیلئے یہ اہم اور ضروری بات ہوتی ہے کہ ہمیشہ قانون کی پابندی کی جائے اور قانون کی پابندی کیلئے ضروری ہوتا ہے کہ قانون مقررہ الفاظ میں موجود ہو۔۔۔ پس ممبرات لجنہ کو یاد رکھنا چاہئے کہ قانون پاس کرنے سے قبل کوئی کام نہ شروع کریں خواہ کتنا بڑا اور کتنا مفید ہی کیوں نہ ہو"۔ لجنہ کی توجہ کیلئے دوسری اہم بات حضور نے یہ بیان فرمائی کہ اختلافات سے گھبرانا نہیں چاہئے۔ کیونکہ جب کوئی جماعت نظام کے ماتحت کام شروع کرتی ہے تو کام کرنے والوں میں اختلاف پیدا ہوتا ہے۔ اس قسم کے اختلاف سے نظام نظام کی خامیاں ظاہر ہوتی ہیں جو ابتدائی ابتد کاموں میں عموماً پائی جاتی ہیں۔ ان خامیوں کو دور کرنے سے اصلاح ہو جاتی ہے نیز قانون مکمل ہوتا جاتا ہے۔ اور قانون کے مکمل ہونے سے کام کو پختگی حاصل ہوتی ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے:۔ اخْتِلافُ أُمَّتِي رَحْمَةً حصہ کہ میری امت میں اختلاف رحمت ہے۔ یہ ایسا ہی اختلاف ہے جو ایک نظام کے ماتحت ایک انجمن کے ماتحت اور خلافت کے ماتحت کیا جائے۔ ہاں جو اختلاف اس کے مقابل اور اس کے باہر ہو کر کیا جائے وہ تباہی کا موجب ہوتا ہے۔ آخر میں حضور نے نصیحت فرمائی کہ ہماری عورتوں کو چاہئے کہ وہ اپنے نمونہ اور تربیت سے اپنے بچوں کو دلیر اور بہادر بنائیں تاکہ وہ بڑے ہو کر بوقت ضرورت جرأت سے قربانیاں پیش کر سکیں۔