انوارالعلوم (جلد 10)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 502 of 700

انوارالعلوم (جلد 10) — Page 502

انوار العلوم جلد ۱۰ ۵۰۲ فضائل القرآن (1) علوم طبعیہ کے خلاف باتیں پیش کرتا ہے۔ چونکہ خدا تعالیٰ کا قول اس کے فعل کے خلاف نہیں ہو سکتا اس لئے یہ ثابت کرنا بھی ضروری ہے کہ خدا تعالیٰ کا کلام اس کے کسی فعل کے خلاف نہیں ہے۔ اس میں ایسی سچائیاں ہیں جو پہلے لوگوں کو معلوم نہ تھیں۔ اور انہیں علوم طبعیہ کے خلاف قرار دیا جاتا تھا مگر اب انہیں در ں درست قرار دیا جاتا ہے۔ (۱۸) یہ بھی ثابت ابت کرنا ہو گا کہ قرآن کریم میں کیا قرآن کریم کے روحانی کمالات کمالات ہیں اور قرآن کریم بنی نوع انسان کو کس اعلیٰ روحانی مقام پر پہنچانے کے لئے آیا ہے۔ (۱۹) یہ بھی ثابت کرنا ہو گا کہ قرآن خدا تعالیٰ کا آخری شرعی کلام آخری شرعی کلام ہے۔ لوگ کہتے ہیں جب تم یہ مانتے ہو کہ خدا تعالی کی طرف سے ہمیشہ کلام نازل ہوتا رہا ہے تو اب شرعی کلام کا آنا کیوں بند ہو گیا۔ اس کے لئے یہ ثابت کرنا ضروری ہے کہ اب کسی اور شرعی کلام کی ضرورت نہیں۔ عربی زبان اختیار کرنے کی وجہ (۲) پھر اس امر پر بحث کرنا بھی ضروری ہے کہ قرآن کریم کے ۔ کے لئے عربی زبان کیوں اختیار کی اختیار کی گئی کیوں فارسی، سنسکرت یا کوئی اور زبان اختیار نہ کی گئی ؟ 1 (۲۱) پھر جب پہلی تعلیموں کے نقائص کا اصولی رو اور صحیح اصول کا بیان قرآن کریم ساری دنیا کے لئے آیا ہے اور تمام پہلی مذہبی تعلیموں کا قائم مقام ہے تو یہ ثابت کرنا بھی ضروری ہو گا کہ ان تعلیموں میں جو نقائص تھے ان کو اصولی طور پر قرآن کریم نے دور کر دیا ہے اور ان کی جگہ صحیح اصول قائم کئے ہیں۔ (۲۲) پھر قرآن کریم کی سچائی کے ثبوت بھی پیش کرنے قرآن کریم کی سچائی کے ثبوت ہونگے کہ اس کے خدا تعالٰی خدا تعالیٰ کی طرف سے نازل ہونے کے یہ یہ ثبوت ہیں۔ قرآن کریم کے اثرات (۲۳) قرآن کریم کے اثرات پر بھی بحث کرنی ہو گی۔