انوارالعلوم (جلد 10) — Page 501
انوار العلوم جلدها ۵۰۱ انسان اپنی سمجھ اور اپنے علم کے مطابق فہم قرآن حاصل کر سکے۔ فضائل القرآن (1) (۱۳) ایک سوال یہ (۱۳) ایک قرآن کریم کو پہلی کتب کا مصدق کن معنوں میں کہا گیا ہے ؟ بھی ہے کہ بعض لوگ کہتے ہیں قرآن اس لئے پہلی کتب کا مُصَدِّق ہے کہ ان کتابوں کی نقل کرتا ہے۔ اس نقل کے الزام سے بچنے کے لئے کہا گیا ہے کہ قرآن ان کا مصدق ہے۔ ہم کہتے ہیں بے شک قرآن ان کی تصدیق کرتا ہے۔ مگر ان کے خلاف بھی تو کہتا ہے۔ اب ہمارے لئے یہ ضروری ہے کہ ہم ثابت کریں کہ قرآن دوسری کتابوں سے کیا نقل کرتا ہے اور کیا چھوڑتا ہے ؟ اور جو بات نقل کرتا ہے۔ اسے پہلی کتاب سے زائد بیان کرتا ہے یا نقل کرتے ہوئے پہلی کتابوں سے اختلاف کرتا ہے۔ ایسی صورت میں کیا وجہ ہے کہ ہم قرآن کی بات کو صحیح مانیں۔ (۱۴) پھر قرآن میں پرانے واقعات بیان کئے پرانے واقعات کے بیان کرنے کی غرض گئے ہیں۔ ان کے متعلق سوال پیدا ہوتا ہے کہ ان کو کیوں بیان کیا گیا ہے۔ کیا قرآن قصے کہانیوں کی کتاب ہے؟ چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت ہی کفار کی طرف سے کہا گیا تھا کہ إِنْ هَذَا إِلَّا أَسَاطِيرُ الْأَوَّلِينَ قرآن تو پہلے لوگوں کے قصے کہانیاں ہیں۔ (۱۵) یہ سوال بھی شبہات پیدا کرتا ہے کہ قرآن کریم میں قسمیں کیوں قسموں کی حقیقت کھائی گئی ہیں؟ قسموں سے تو یہ ظاہر ہوتا ہےکہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے کلام بنایا اور وہ یہ بات بھول گئے کہ اسے خدا کا کلام قرار دے رہے ہیں۔ اس لئے قسمیں کھانے لگے۔ اس قسم کے شبہات دور کرنے کے لئے ضروری ہے کہ بتایا جائے کہ خدا تعالیٰ کے کلام میں بھی قسمیں ہوتی ہیں اور ان کی کیا وجہ ہوتی ہے؟ (۱۶) اسی طرح یہ کہا جاتا ہے کہ قرآن کریم میں بار بار اس بات پر زور دینا معجزات پر بحث کہ کوئی نشان دکھانا رسول کے اختیار میں نہیں۔ ۔ جب خدا چاہتا ہے نشان دکھاتا ہے۔ دراصل محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پردہ پوشی کے لئے ہے۔ اس کے متعلق یہ ثابت کرنا ضروری ہے کہ سارے کا سارا قرآن نشانات کا مجموعہ ہے۔ (۱۷) اسی طرح قرآن کریم کے خدا تعالیٰ کے قول اور فعل میں کوئی تضاد نہیں متعلق کہا جاتا ہے کہ سائنس اور