انوارالعلوم (جلد 10) — Page 260
انوار العلوم جلد ۱۰ ۲۶۰ دنیا کا محسن پھر بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں جو اپنے دوستوں سے بھی اچھا سلوک خادم کی شہادت کرتے ہیں۔ بیویوں سے بھی اچھا معاملہ کرتے ہیں۔ بھائیوں سے بھی عمدگی سے پیش آتے ہیں۔ مگر اپنے نوکروں پر سختی کرتے ہیں۔ اس لئے یہ سوال ہو سکتا ہے کہ رسول کریم ملی کا سلوک نوکروں سے کیسا تھا۔ اس کے لئے ایک ایسے شخص کی شہادت پیش کی جاتی ہے جو بچپن سے رسول کریم ملی کی خدمت میں رہا اور آپ کی وفات تک آپ کے پاس رہا۔ وہ شخص انس تھے۔ وہ بیان کرتے ہیں خواہ مجھ سے کوئی کام کتنا ہی خراب ہو جائے۔ کبھی رسول کریم میں اللہ غصہ نہ ہوتے تھے۔ اور نہ ہی بڑی نظر سے دیکھتے تھے۔ پھر آپ نے مجھے کوئی کام ایسا نہیں بتایا جو میں نہ کر سکتا تھا اور جو کام مجھے بتاتے آ۔ بتاتے آپ بھی میرے ساتھ اس میں شامل ہو جاتے اور آپ کبھی سخت کلامی نہ کرتے تھے۔ معاملہ کرنے والے کی شہادت پھر کئی لوگ ایسے ہوتے ہیں جو اپنے دوستوں اور نوکروں سے بھی اچھا معاملہ کرتے ہیں۔ مگر جب کسی سے مشارکت مالی انہیں ہو جاتی ہے تو پھر ان کی حقیقت ظاہر ہو جاتی ہے۔ اس لئے رسول کریم م کے ساتھ جن لوگوں کو معاملہ پڑا ہم ان کی شہادت پر نگاہ ڈالتے ہیں۔ صلی قیس بن سائب ایک شخص تھا۔ جس سے رسول کریم میں ہم نے مل کر تجارت کی تھی۔ وہ مدتوں تک مسلمان نہ ہوا۔ فتح مکہ کے بعد وہ آپ کے پاس آیا اور کسی نے بتایا کہ یہ فلاں شخص ہے۔ آپ نے فرمایا۔ میں تمہاری نسبت اسے زیادہ جانتا ہوں۔ اس سے مل کر میں نے تجارت کی تھی۔ اس نے کہا نِعْمَ الشَّرِيكُ لاَ يُدَارِي وَلَا يُمَارِي وَلَا يُشَارِي لکه اس سے اچھا شریک میں نے نہیں دیکھا۔ اس نے کبھی ٹھگی نہ کی ، کبھی کوئی شرارت نہ کی ، کبھی کوئی جھگڑا نہ کیا۔ پھر کہا جاسکتا ہے کہ آپ بڑے آدمی تھے زندگی میں لوگ لوگ ان وصال کے بعد کی شہادتیں سے ڈرتے تھے اور کوئی مخالفانہ بات نہ کہہ سکتے تھے۔ اس لئے میں اس زمانہ کو کو لیتا ہوں۔ جب کہ آ۔ آپ فوت ہو گئے کہ اس وقت آپ کے متعلق کیا شہادت ملتی ہے۔ اس زمانہ کے متعلق بھی پہلے میں آپ کی ایک بیوی کی شہادت دوسری بیوی کی شہادت پیش کرتا ہوں اور وہ حضرت عائشہ اللہ ہیں۔ جو آپ کی نو