آنحضرت ﷺ پر ہونے والے اعتراضات اور اُن کے جوابات

Page 78 of 520

آنحضرت ﷺ پر ہونے والے اعتراضات اور اُن کے جوابات — Page 78

انحضرت پر ہونے والے اعتراضات کے جوابات 78 باب اول جھٹ کو ذکر آگے آجاتے اور سمجھتے کہ یہ اشارہ حضرت مسیح علیہ السلام نے میرے لئے کیا تھا۔اسی طرح جن میں وہم کا مرض پیدا ہو جاتا ہے وہ بعض دفعہ پرندوں کی پرواز سے فال لینا شروع کر دیتے ہیں۔دائیں طرف سے کوئی پرندہ گزر جائے تو سمجھتے ہیں کہ ہمیں کام میں کامیابی ہو جائے گی اور اگر بائیں طرف سے کوئی پرندہ گزرجائے تو سمجھتے ہیں کہ اب ہمیں نحوست کا سامنا کرنا ہوگا۔اسی رنگ میں ہو سکتا ہے کہ جب یوحنا سے پقسمہ پانے کے بعد حضرت مسیح پانی سے باہر آئے ہوں تو کوئی کبوتر اڑ کر ان کے پاس آبیٹھا ہو اور انہوں نے سمجھ لیا ہوں کہ یہ آسمان سے میرے پاس آیا ہے۔حضرت موسیٰ علیہ السلام کی بدروحی کا واقعہ بے شک ایک حقیقی نظارہ ہے جس میں اللہ تعالیٰ آپ سے ہمکلام ہوا۔مگر اس کلام میں کوئی ایسی بات نہیں جس میں علم و عرفان کا کوئی خاص راز منکشف کیا گیا ہو یا کوئی ایسی بات بتائی گئی ہو جو دنیا کے لئے ایک نرالے پیغام کی حیثیت رکھتی ہو۔صرف موسٹی کو یہ کہا گیا تو فرعون کے پاس جا اور بنی اسرائیل کو اس کی غلامی سے نکال۔یہ محض ایک دنیوی بات ہے۔زیادہ سے زیادہ اسے سیاسی لحاظ سے اہمیت دی جاسکتی ہے مگر مذہبی اور روحانی نقطہ نگاہ سے اس میں کوئی ایسی بات نہیں جو دنیا کے لئے جدید پیغام ہو یا اس پر کوئی نئی الله حقیقت روشن کرنے والا ہو۔بہر حال رسول کریم ﷺ اور سابق انبیاء کی بدروحی کے واقعات کا جب آپس میں مقابلہ کیا جائے تو اس حقیقت کو تسلیم کرنے سے کوئی شخص انکار نہیں کر سکتا کہ رسول کریم ﷺ کی وحی باقی تمام انبیاء کی وحیوں میں ایک ممتاز مقام رکھتی ہے اور اللہ تعالیٰ نے جس قسم کی محبت اور پیار کا سلوک آپ سے کیا ہے اس قسم کی محبت اور پیار کا سلوک اس نے اور کسی نبی سے نہیں کیا“۔(تفسیر کبیر جلد ۹ صفحه ۶ ۲۲۲ ۲۴۸) آپ سے روح القدس کے جدا ہونے کا غلط اعتقاد مسلمانوں کے اس غلط اعتقاد کی نفی کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام آئینہ