آنحضرت ﷺ پر ہونے والے اعتراضات اور اُن کے جوابات

Page ix of 520

آنحضرت ﷺ پر ہونے والے اعتراضات اور اُن کے جوابات — Page ix

آنحضرت پر ہونے والے اعتراضات کے جوابات ix عرض ناشر یہ امر مشاہدہ میں آیا ہے کہ اسلام اور بانی اسلام سیدنا حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات با برکت پر حملے اتنی شدت اتنی کثرت کے ساتھ اس قسم کے دجل کے ساتھ اس سے قبل نہیں ہوئے۔جس قدر عاشق رسول حضرت مرزا غلام احمد قادیانی مسیح موعود و مہدی معہود علیہ السلام کے زمانہ میں ہوئے اور اس کا سلسلہ آج تک جاری ہے۔اسی طرح کی ایک سازش اسلام کے خلاف 2012 ء میں امریکہ میں ایک خبیث الطبع امریکن عیسائی نکولا بیلے (Nakaula Basseley) نے کی جب اس نے قرآن کریم پر ایک فلم بنائی جس میں نہ صرف اسلامی تعلیمات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا بلکہ بانی اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پر گندے الزام بھی لگائے۔جس پر جماعت احمدیہ کے امام حضرت مرزا مسرور احمد صاحب خلیتہ اسی الامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مورخہ 21 ستمبر، 28 ستمبر اور 5 اکتوبر کو تین خطبات ارشاد فرمائے۔جن میں حضور نے جہاں اسلامی تعلیمات کا بھر پور دفاع فرمایا وہاں عالمگیر جماعت کو اس کا جواب دینے کے لئے جامع لائحہ عمل بھی پیش فرمایا۔آپ فرماتے ہیں: 35 جہاں ایک احمدی مسلمان اس بیہودہ کوئی پر کراہت اور غم و غصہ کا اظہار کرتا ہے وہاں ان لوگوں کو بھی اور اپنے اپنے ملکوں کے ارباب حل و عقد کو بھی ایک احمدی اس بیہودہ گوئی سے باز رہنے اور روکنے کی طرف توجہ دلاتا ہے اور دلانی چاہئے۔دنیاوی لحاظ سے ایک احمدی اپنی سی کوشش کرتا ہے کہ اس سازش کے خلاف دنیا کو اصل حقیقت سے آشنا کرے اور اصل حقیقت بتائے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کے خوبصورت پہلو دکھائے۔اپنے ہر عمل سے آپ کے خوبصورت اُسوہ حسنہ کا اظہار کر کے اور اسلام کی