آنحضرت ﷺ پر ہونے والے اعتراضات اور اُن کے جوابات — Page x
آنحضرت پر ہونے والے اعتراضات کے جوابات K تعلیم اور آپ کے اسوہ حسنہ کی عملی تصویر بن کر دنیا کو دکھائے۔ہاں ساتھ ہی یہ بھی جیسا کہ میں نے کہا کہ درود و سلام کی طرف بھی پہلے سے بڑھ کر توجہ دے۔مرد، عورت، جوان، بوڑھا، بچہ اپنے ماحول کو، اپنی فضاؤں کو درود و سلام سے بھر دے۔اپنے عمل کو اسلامی تعلیم کا عملی نمونہ بنا دے۔پس یہ خوبصورت رد عمل ہے جو ہم نے دکھاتا ہے۔“ الفضل ابر نیشنل 12 اکتوبر 2012ء) پھر آپ 28 ستمبر 2012ء کے خطبہ میں جماعت کو لائحہ عمل دیتے ہوئے فرماتے ہیں: آج یہ کام ایک لگن کے ساتھ صرف جماعت احمدیہ ہی کر سکتی ہے۔اس کے لئے ہر طرح کے پروگرام کی پہلے سے بڑھ کر کوشش کریں۔سیمینار بھی ہوں، جلسے بھی ہوں اور ان میں غیروں کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں بلائیں۔پس ہمیں ان لوگوں کا منہ بند کرنے کے لئے اور کم از کم شرفاء اور پڑھے لکھے لوگوں کو بتانے کے لئے بھر پور کوشش کرنے کی ضرورت ہے کہ یہ غلط طریق دنیا کا امن بر باد کر رہا ہے، تا کہ جس حد تک ممکن ہو ان کے ظالمانہ رویے کی حقیقت سے ہم دنیا کو آگاہ کرسکیں۔ہم احمدی مسلمان جن کو خدا تعالیٰ نے مسیح موعود اور مہدی موعود کے ہاتھ پر جمع کر دیا ہے، ہمارا بہر حال کام ہے کہ دنیا کو ہدایت کے راستے دکھائیں، امن اور سلامتی کے طریق بتائیں۔تا کہ دنیا کو حقیقی اسلامی تعلیم کا پتہ چل سکے۔دنیا داروں کو یہ پتہ ہی نہیں ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا مقام ہمارے دل میں اور حقیقی مسلمان کے دل میں کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم اور آپ کا اسوہ حسنہ کس قدرخوبصورت ہے اور اس میں کیا حسن ہے ؟ ایک حقیقی مسلمان کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کس قدر عشق اور محبت ہے، اس کا یہ لوگ اندازہ ہی نہیں کر سکتے" الفضل انٹر نیشنل 19 اکتوبر 2012ء) 2013 ء کا سال سیرت النبی کے طور پر منایا جائے۔جس میں ہر چند رھواڑے میں سیرت