آنحضرت ﷺ پر ہونے والے اعتراضات اور اُن کے جوابات — Page 64
انحضرت پر ہونے والے اعتراضات کے جوابات 64 باب اول کہ ایسے زمانہ میں جب نہ آپ کی مخالفت کا کوئی سوال تھا نہ موافقت کا۔نہ آپ پر ایمان لانے والے دنیا میں موجود تھے اور نہ مخالفت کرنے والے۔براہین احمدیہ میں اللہ تعالیٰ کے کیا الہامات شائع ہوئے اور وہ کس قسم کی اخبار غیبیہ پر مشتمل تھے۔اس غرض کے لئے جب ہم براہین احمدیہ کا سرسری مطالعہ کرتے ہیں تو ہمیں اس میں ایک الہام یہ نظر آتا ہے کہ قُل لِلْمُؤمِنِينَ يَغُضُّوا مِنْ أَبْصَارِهِمْ وَيَحْفَظُوا فُرُوجَهُمُ ذَالِكَ أَزْكَى لَهُم - ما بين احمدید صفحه۵۰۵) یعنی تو اپنے مومنوں سے کہہ دے کہ وہ اپنی آنکھیں نیچی رکھا کریں اور اپنے سوراخوں کی حفاظت کیا کریں۔یہ پاکیزگی کے لحاظ سے ان کے لئے بہتر ہوگا۔اگر یہ کتاب چھپی ہوئی نہ ہوتی یا اس پر اشاعت کی تاریخ درج نہ ہوتی اور یہ سوال اٹھتا کہ یہ الہام کب کا ہے ؟ تو پادری و ہیری کا کوئی بھائی کہتا کہ یہ الہام ۱۹۰۱ء کا معلوم ہوتا ہے۔جب ایک جماعت آپ پر ایمان لا چکی تھی۔حالانکہ یہ ۱۸۸۴ء کی کتاب ہے اور گورنمنٹ کے پاس بھی اس کی کاپی موجود ہے۔پھر اس زمانہ میں جب دنیا میں آپ کی نہ کوئی مخالفت تھی اور نہ مخالفت کا کوئی امکان تھا حضرت مسیح موعو وعليه الصلاة والسلام کو قرآن کریم کی یہ آیت به تغیر تقلیل الہام ہوئی کہ لَمْ يَكُن الذين كَفَرُوا مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ وَالْمُشْرِكِينَ مُتَفَكِّيْنَ حَتَّى تَانِيَهُمُ الْبَيِّنَةُ وَكَانَ كيدهم عظيماً۔(صفحہ ۵۰۲) یعنی اے شخص لوگ تیری مخالفت کریں گے اور اس مخالفت میں اہل کتاب اور مشرکین دونوں شریک ہوں گے یعنی یہودی بھی تیری مخالفت کریں گے، عیسائی بھی تیری مخالفت کریں گے ، مسلمان بھی تیری مخالفت کریں گے اور وہ اس مخالفت سے کبھی باز نہیں آئیں گے۔جب تک کہ ہماری طرف سے نشان پر نشان ظاہر نہ ہوں۔ان نشانوں کے ظاہر ہونے کے بعد ان کو معلوم ہوگا کہ تو ہماری طرف سے کھڑا کیا گیا ہے۔وَكَانَ كَيْدُهُم عظيماً اور جن مکروں اور فریبوں سے وہ تجھے مغلوب کرنا چاہیں گے وہ بڑے عظیم الشان ہوں گئے مگر ہم ان کے تمام منصوبوں کو باطل کر دیں گے اور تجھے غلبہ اور کامیابی عطا کریں گے۔اس الہام میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے کیسی زیرہ دست مخالفت کی خبر دی گئی ہے حالانکہ واقعہ یہ تھا کہ اس وقت ہندو آپ کی عزت کرتے تھے، عیسائی آپ کی عزت کرتے تھے مسلمان