آنحضرت ﷺ پر ہونے والے اعتراضات اور اُن کے جوابات

Page 57 of 520

آنحضرت ﷺ پر ہونے والے اعتراضات اور اُن کے جوابات — Page 57

انحضرت پر ہونے والے اعتراضات کے جوابات 07 باب اول معمولی طور پر گرتا ہے اور دوسرا شخص اوپر کی طرف غیر معمولی علم رکھنے والا وہ باتیں بتاتا ہے جو بڑے بڑے عالموں کو بھی نہیں سو چھتیں۔اور غیر معمولی جہالت رکھنے والا وہ باتیں بتاتا ہے جو بڑے بڑے بے وقوفوں اور جاہلوں سے بھی صادر نہیں ہوتیں۔بہر حال محض کسی غیر معمولی قابلیت کی وجہ سے دوسروں سے الگ ہونا اس کے جنون کی علامت نہیں ہوتا بلکہ دیکھا یہ جاتا ہے کہ اس کے حالات کا تغییر بنی نوع انسان کے فائدہ کا موجب ہوا ہے یا نقصان کا موجب ہوا ہے۔اگر فائدہ کا موجب ہو تو کوئی شخص اس تغیر کو جنون کا نتیجہ قرار نہیں دے سکتا۔ی کتنی سچی اور پختہ دلیل ہے جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے پیش کی گئی اور پیش بھی ایسے موقع پر کی گئی جب ابھی وحی کے نزول کا ابتداء ہی ہوا تھا۔میں تو سمجھتا ہوں یہ بھی قرآن کریم کا ایک زیر دست معجزہ ہے کہ اس نے ابتداء وحی میں ہی اس اعتراض کا جواب دے دیا جو دشمنانِ اسلام نے رسول کریم ﷺ کی وحی کے متعلق کرنا تھا اور ایسی حالت میں دے دیا جبکہ خود مکہ والوں کے سامنے بھی ابھی آپ نے اپنا دھوئی پیش نہیں کیا تھا۔سب لوگ تسلیم کرتے ہیں کہ رسول کریم ہے نے سورۃ المدثر کی ابتدائی آیات کے نزول کے بعد مکہ والوں کے سامنے اپنا دھوٹی پیش کیا ہے۔تمرن والقلم کی ابتدائی آیات وہ ہیں جو افراً باسم رَبَّكَ الَّذِي خَلق کے معابعد نازل ہوئیں۔گویا ابھی رسول کریم ﷺ کی طرف سے اپنی نبوت کا اعلان بھی نہیں ہوا تھا کہ اللہ تعالی نے قبل از وقت یہ خبر دے دی کہ رسول کریم ﷺ پر مجنون ہونے کا اعتراض کیا جائے گا۔اور اگر پہلی وحی کے بعد کسی نے یہ اعتراض کیا بھی تھا تب بھی قرآن کریم نے پہلی وحی کے بعد سب سے پہلا کام یہ کیا کہ دشمنوں کے اس اعتراض کا جواب دے دیا کہ رسول کریم میے کو نعوذباللہ جنون ہو گیا ہے اور جواب بھی ایسا زیرہ دست دیا کہ جس کا انکار نہیں ہو سکتا۔آج کل کے سائیکالوجسٹ کہتے ہیں کہ غیر معمولی قابلیت جنون کی علامت ہوتی ہے۔میں اس کا جواب اوپر دے چکا ہوں لیکن اگر اس جواب سے کسی کی تسلی نہ ہو تو میں کہتا ہوں اگر غیر معمولی قابلیت جنون سے حاصل ہوتی ہے تو پھر ہم بھی خواہش کرتے ہیں کہ خدا کرے ہم بھی ایسے پاگل بن جائیں کیونکہ جب دنیا کی ترقی غیر معمولی قابلیت سے وابستہ ہے اور