آنحضرت ﷺ پر ہونے والے اعتراضات اور اُن کے جوابات

Page 468 of 520

آنحضرت ﷺ پر ہونے والے اعتراضات اور اُن کے جوابات — Page 468

آنحضرت پر ہونے والے اعتراضات کے جوابات 468 باب دہم چوتھے نومسلموں اور کے لئے ایک نہایت بد نظیر قائم کرنے والے تھے۔جن کے دل ابھی اس عزت کا خیال بھی نہیں کر سکتے تھے جو صحابہ کے دلوں میں بھری ہوئی تھی۔پس وہ الفاظ جوز والخو بصرہ کے منہ سے اس وقت نکلے ایک دنیا وی دربار میں خطر ناک سے خطرناک سزا کا فتوی دلانے کے لئے کافی تھے۔اور اگر زمانہ قدیم کے درباروں میں ایسا انسان قتل کا مستوجب خیال کیا جاتا تو موجودہ دور دستوریت میں بھی ایسا آدمی سزا سے محفوظ نہ رہ سکتا۔لیکن وہ بادشاہ ہر دو جہاں اس کے گستاخانہ کلام کے جواب میں کیا کہتا ہے؟ کیا اسے سزا کا حکم دیتا ہے؟ کہ تا ان نو مسلموں پر آپ کا رعب بیٹھ جائے جو نہایت نگران نگاہوں سے صحابہ اور آنحضرت ﷺ کے تعلقات کو اس لئے دیکھ رہے تھے کہ ان سے اندازہ لگا سکیں کہ یہ تعلقات مصنوعی یا حقیقی ، عارضی ہیں یا مستقل سطحی ہیں یا ان کی جڑیں دل کے تمام کونوں میں مضبوطی سے گڑی ہوئی ہیں۔کیا وہ میرا پیارا اگر اسے کسی بدنی سزا کا مستحق قرار نہیں دیتا تو کم سے کم زبانی طور پر ہی اسے سخت تہدید کرتا ہے کہ اگر ایسے الفاظ پھر تمہارے منہ سے نکلے تو تم کو سخت سزا دی جائے گی ؟ نہیں وہ بھی نہیں کرتا۔کیا وہ اسے اپنے سامنے سے دور ہو جانے کا حکم دیتا ہے؟ نہیں وہ اس سے بھی اجتناب کرتا ہے۔پھر اس مجرم کے لئے وہ کیا سزا تجویز کرتا ہے۔وہ با وجود صحابہ کی چڑھی ہوئی تیوری کے اور باوجود ان کے ہاتھوں کے بار با روستہ تلوار کی طرف جانے کے اسے نہایت پر حکمت اور پر معنی جواب دیتا ہے جس سے بہتر جواب کوئی انسانی دماغ تجویز کر ہی نہیں سکتا۔وہ اسے خود اسی کے فعل سے ملزم کرتا ہے، خودای کے اقوال سے قائل کرتا ہے، خود اسی کے اعمال سے شرمندہ کرتا ہے وہ کہتا ہے تو یہ کہ لقد شَقِيْتَ إِنْ لَمْ أَعْدِلُ اگر میں نے عدل نہ کیا تو تو بد بختی کے گڑھے میں گر گیا۔کیونکہ تو نے تو مجھے خدا کا رسول سمجھ کر بیعت کی ہے اور دعوی کرتا ہے کہ میں آپ کو خدا کی طرف سے یقین کرتا ہوں اور مجھے اپنا رہنما اور پیشوا قرار دیتا ہے تو ان خیالات کے با وجو داے نا دان ! جب تو مجھے انصاف سے دور اور عدل سے خالی خیال کرتا ہے تو تجھ سے زیادہ بد بخت اور کون ہو سکتا ہے۔جو اپنے آپ کو ایک ایسے شخص کے پیچھے لگا تا ہے جو اتباع کے قابل نہیں اور