آنحضرت ﷺ پر ہونے والے اعتراضات اور اُن کے جوابات — Page 459
آنحضرت پر ہونے والے اعتراضات کے جوابات 409 باب دہم اعتراض کہ آپ صرف عرب قوم کے لئے نبی تھے سورۃ ابراہیم کی آیت ۱۵ کی تفسیر میں اس اعتراض کے جواب میں حضرت مصلح موعود بیان کرتے ہیں: یسائیوں نے اور بالخصوص ویری نے اس آیت سے رسول کریم صلعم کی ذات پر اعتراش کیا ہے۔ویری صاحب کہتے ہیں کہ اس آیت سے معلوم ہوتا ہے محمد رسول اللہ صلعم صرف عرب کے لئے تھے۔مگر ساتھ ہی یہ بھی لکھتے ہیں کہ اس آیت سے ثابت ہوتا ہے کہ قرآن کریم کا ترجمہ کرنا جائز ہے۔ان کی یہ دونوں باتیں آپس میں متضاد ہیں۔اگر نبی کریم ملی تو صرف عرب کے لئے تھے تو ترجمہ کا سوال ہی کہاں رہا۔جب دوسری قوموں کا اس سے تعلق ہی نہیں تو ترجمہ کرنے کی ضرورت ہی نہیں۔اور اگر اس آیت سے ترجمہ کرنا جائزہ ثا بت ہوتا ہے تو معلوم ہوا کہ آپ کی رسالت دوسری قوموں کے لئے بھی تھی۔حقیقی جواب اس سوال کا یہ ہے کہ یہ مفہوم اس آیت کا ہو ہی نہیں سکتا کہ انحضرت صلعم عرب کے لئے ہیں۔کیونکہ قرآن کریم کے دوسرے مقامات سے صاف ثابت ہے کہ آپ سب دنیا کی طرف مبعوث ہوئے تھے۔چنانچہ سورۃ اعراف ۱۵۷تا۱۵۹ میں فرماتا ہے۔