آنحضرت ﷺ پر ہونے والے اعتراضات اور اُن کے جوابات

Page 409 of 520

آنحضرت ﷺ پر ہونے والے اعتراضات اور اُن کے جوابات — Page 409

آنحضرت پر ہونے والے اعتراضات کے جوابات 409 باب و هم اس وقت ماسٹر صاحب کی خوبی فہم اور جلد بازی کا تصور کر کے مجھے ایک حکایت یاد آگئی ہے کہ ایک ایسا شخص کسی شہر میں تھا جو ہمیشہ چپ رہا کرتا تھا آخر اس کی خاموشی سے لوگ اس وہم میں پڑ گئے کہ یہ کوئی بڑا فاضل اور دانشمند ہوگا۔اسی خیال سے ایک جماعت کثیر اس کی خدمت میں حاضر رہنے لگی۔ایک دن اس شخص نے اپنے دل میں سوچا کہ مجھے اپنی عقلمندی ظاہر کرنے کے لئے کچھ بولنا چاہئے سو جب اس نے دو چار رہا تیں ہی مونہہ سے نکالیں تو تمام لوگ سمجھ گئے کہ اگر اس شہر میں کوئی اور نا دان بھی ہے تو اس سے بڑھ کر کبھی نہ ہوگا۔تب اس کے اردگرد سے سب بھاگ گئے اور ساری جماعت متفرق ہوگئی اور وہ اکیلا رہ کر بہت دردمند ہوا۔بڑی مصیبت سے ایک رات کاٹی صبح ہوتے ہی اس شہر سے کہیں کو چلا گیا اور جاتے وقت ایک دیوار پر لکھ گیا کہ اگر میں پہلے اپنی شکل کو آئینہ میں دیکھ لیتا تو نادانی سے اپنا پر وہ فاش نہ کرتا۔اسی طرح ماسٹر صاحب نے بھی اچھا نہیں کیا کہ لاعلمی اور نا واقفیت اور نا سمجھی کی حالت میں اعتراض کرنے کے لئے زبان کھولی۔لالہ صاحب میں آپ کی غلطیوں کی کہاں تک اصلاح کرتا جاؤں آپ نے یہ کس سے سن لیا کہ مسلمانوں کا یہ عقیدہ ہے کہ آنحضرت ﷺ کو خدائے تعالی کی طرف سے علم روح نہیں دیا گیا تھا اور آپ نے قرآن شریف میں کس جگہ اور کہاں دیکھ لیا کہ حضرت ممدوح روح کے علم سے بے خبر تھے۔میں جانتا ہوں کہ آپ کو اپنی عقل نا تمام کی شامت سے اس آیت کے سمجھنے میں دھوکا لگا ہے جو قرآن شریف میں وارد ہے اور وہ یہ ہے ويَسلُونَكَ عَنِ الرُّوحِ قُلِ الرُّوحُ مِنْ أَمْرِ رَبّى وَمَا أُوتِيتُمْ مِنَ الْحِلْمِ إِلَّا قَلِيلا الجز ۱۵ سورہ بنی اسرائیل (بنی اسرائیل: ۸۶) اور کفار تجھ سے (اے محمد) پوچھتے ہیں کہ روح کیا ہے اور کس چیز سے اور کیونکر پیدا ہوئی ہے۔ان کو کہہ دے کہ روح میرے ربّ کے امر میں سے ہے اور تم کو اے کا فر و علم روح اور علم اسرارالہی نہیں دیا گیا مگر کچھ چھوڑا سا۔سواس جگہ اے ماسٹر صاحب آپ کو اپنے نقصان فہم سے یہ غلطی لگی کہ آپ نے اس عبارت کا مخاطب کہ تم کو علم روح نہیں دیا گیا ) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو سمجھ لیا حالانکہ لفظ ما أوتيتم نمی شد جس کا ترجمہ یہ ہے کہ تم کو نہیں دیا گیا جمع کا صیغہ ہے جو صاف دلالت کر رہا ہے جو اس آیت کے