آنحضرت ﷺ پر ہونے والے اعتراضات اور اُن کے جوابات — Page 396
آنحضرت پر ہونے والے اعتراضات کے جوابات 396 باب نہم دور ہو جائے یا یہ کہ دوسری عورتیں بھی تمہاری طرح گہری ہو جائیں۔اس نے کہا مجھ پر تو دوسری عورتوں نے جس قد راضی کرنی تھی کرلی ہے اب باقی عورتیں بھی گھڑی ہو جا ئیں تا کہ میں بھی ان پر ہنسوں۔اس روایت کو درست قرار دینے والوں کے نز د یک رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی کس طرح تسلی ہوئی۔اس طرح کہ خدا تعالیٰ نے آپ کو کہہ دیا کہ تم پر ہی شیطان کا قبضہ نہیں ہوا سب نبیوں پر ہوتا چلا آیا ہے۔یہ سن کر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فکر دور ہو گیا۔کتنی نا معقول بات ہے ان لوگوں نے بھی اتنا بھی نہ سوچا کہ اس آیت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَاللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ اللہ تعالیٰ جاننے والا اور حکمت والا ہے۔کیا اس کا یہ مطلب ہے کہ شیطان کا ہر نبی اور رسول پر قبضہ پالینا بڑی حکمت کی بات ہے اور پھر علیم کا اس کے ساتھ کیا تعلق ہے۔میں بیان کر رہا تھا کہ ایک بزرگ کے قول سے مجھے بڑا مزا آتا ہے۔ان کا نام قاضی عیاض ہے۔وہ اس قسم کی روایتیں نقل کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ ان سے یہ تو پتہ لگ گیا کہ شیطان کا تصرف ہوا مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر نہیں بلکہ ان روایتوں کو نقل کرنے والوں کی قلموں پر ہوا ہے۔یہ بہت ہی لطیف بات ہے۔قرآن کریم نے اس کا جو جواب دیا ہے وہ اسی جگہ موجود ہے جہاں کہتے ہیں کہ شیطان نے آیتیں نازل کیں یعن تِلْكَ الْقَرَانِيقُ الْعُلى وَإِنْ شَفَاعَتَهُنَّ لَتُرنجی کے بعد کہتے ہیں کہ یہ آیات اُتریں : الكُمُ الذَّكَرُ وَلَهُ الأنثى تِلْكَ إِذَا قِسْمَةٌ ضِيْرى إن هِي إِلا أَسْمَا سميتُمُوهَا انْتُمْ وَابَّاؤُكُم مَّا أَنْزَلَ اللهُ بِهَا مِنْ سُلطن (النجم: ۲۴۲۲۲) فرمایا کیا تم اپنے لئے تو بیٹے قرار دیتے ہو اور خدا کے لئے لات ، منات اور عملی بیٹیاں۔یہ کس قدر بھونڈی تقسیم ہے جو تم نے کی۔یہ نام تم نے اپنے طور پر رکھ لئے ہیں۔خدا کی طرف تم سے نازل نہیں ہوئے۔خدا نے تو ان بتوں کے لئے اتارا ہی کچھ نہیں۔کیا ان آیات کے بعد کوئی