آنحضرت ﷺ پر ہونے والے اعتراضات اور اُن کے جوابات

Page 373 of 520

آنحضرت ﷺ پر ہونے والے اعتراضات اور اُن کے جوابات — Page 373

آنحضرت پر ہونے والے اعتراضات کے جوابات 373 باب هشتم الله شدید ترین دشمن تھا مگر اُس کے بیٹے حضرت عمر و آپ پر ایمان لائے اور بڑے پایہ کے صحابی ثابت ہوئے۔مصر آپ نے ہی فتح کیا تھا اور شام کی لڑائیاں بھی آپ نے ہی لڑیں۔کو یا عاص بے اولا ور ہا کیونکہ اس کی اپنی اولا دمحمد رسول اللہ ﷺ کی اولاد بن گئی۔پھر ابوسفیان تو خود ہی مسلمان ہو گیا تھا اس لئے اُس کی دشمنی کا کوئی سوال ہی نہ رہا۔اس کے بیٹے حضرت معاویہ تھے وہ بھی اسلام کے بڑے خدمت گزار ثابت ہوئے۔غرض کو جسمانی اولا د کے لحاظ سے اس آیت کے کوئی معنے نہیں بنتے۔لیکن اگر روحانی معنے مراد لئے جائیں تو یہ آیت ایک زندہ حقیقت ثابت ہوتی ہے اور ہم کہہ سکتے ہیں کہ ابو جہل لا ولد تھا۔کیونکہ اس کے خیالات اور عقائد کو چلانے والی اولا دموجود نہیں تھی۔ولید لا ولد تھا کیونکہ اس کی اولاد بھی رسول کریم ﷺ کی قبع ہو گئی عاص لا ولد تھا کیونکہ اُس کی اولاد چلی مگر اُس کے عقائد اور خیالات کو اس نے نہیں پھیلایا بلکہ وہ رسول کریم ﷺ کی تعلیم پھیلانے میں لگ گئی۔پس یہاں اولاد سے جسمانی اولاد مراد نہیں بلکہ روحانی اولاد ہے۔اگر جسمانی اولا د مراد لی جائے تو آیت کی دونوں دلالتیں غلط ہو جاتی ہیں۔کیونکہ اس میں کہا گیا ہے کہ آپ کے دشمن کی نرینہ اولاد نہیں ہوگی حالانکہ اُس کی اولاد تھی اور پھر کہا گیا ہے کہ آپ کی نرینہ اولا د ہو گی حالانکہ آپ کی نرینہ اولاد نہیں تھی۔لیکن اگر روحانی معنے مراد لئے جائیں تو دونوں باتیں صحیح ہو جاتی ہیں۔یہ بات بھی صحیح ہو جاتی ہے کہ ابو جہل کی کوئی اولاد نہیں تھی۔ولید کی کوئی اولاد نہیں تھی۔عاص کی کوئی اولا د نہیں تھی اور یہ بات بھی صحیح ہو جاتی ہے کہ آپ کی روحانی اولاد کا سلسلہ اللہ تعالی نے قائم رکھا۔حبہ کی نسل کے متعلق مجھے اس وقت یاد نہیں کہ اُس کی ظاہری نسل چلی تھی یا نہیں۔لیکن اگر اُس کی نسل ہوگی بھی تو وہ مسلمانوں میں ہی چھپی ہو گی بہر حال اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں یہ مضمون بیان فرماتا ہے کہ ہم تجھے ایک خیر کثیر رکھنے والا روحانی بیٹا عطا فرمائیں گے جس سے دنیا پر یہ ظاہر ہو جائے گا کہ تو نہیں بلکہ تیرا دشمن ہی نرینہ اولاد سے محروم ہے۔یہاں ایک اور بات بھی مد نظر رکھنے والی ہے اور وہ یہ کہ قرآن کریم میں اللہ تعالی رسول کریم ﷺ کی ازواج مطہرات کو مسلمانوں کی مائیں قرار دیتا ہے۔جب وہ مومنوں کی