آنحضرت ﷺ پر ہونے والے اعتراضات اور اُن کے جوابات

Page 372 of 520

آنحضرت ﷺ پر ہونے والے اعتراضات اور اُن کے جوابات — Page 372

آنحضرت پر ہونے والے اعتراضات کے جوابات 372 باب هشتم معطیاء ہوگا اور صاحب الخیر الکثیر ہوگا یہ مسیح اور مہدی کی علامات ہیں اور اُس کے لئے قصتي يريك وان کا حکم ہے۔پس جس طرح میں جسمانی اولا د مراد نہیں بلکہ روحانی اولاد مراد ہے اسی طرح انا اعطينك انگور میں بھی جسمانی اولاد مراد نہیں بلکہ روحانی اولا دمراد ہے اور اللہ تعالیٰ اس امر کی طرف اشارہ کر رہا ہے کہ تیرا دشمن اپنے عقائد کو چلانے والی نسل سے ہمیشہ کے لئے محروم رہے گا لیکن تو صاحب اولاد ہوگا۔چنانچہ دیکھ لو کر مہ جسمانی طور پر ابو جہل کا بیٹا تھا لیکن وہ مسلمان ہو کر محمد رسول اللہ اللہ کا بیٹا بن گیا۔کو یا جیا ہوتے ہوئے بھی ابو جہل یہ نہیں کہ سکتا تھا کہ میری اولاد موجود ہے۔آخر یہ سوچنے والی بات ہے کہ رسول کریم ﷺ کو ابتر کہنے سے دشمن کی مراد کیا تھی۔اُس کی مراد یہی تھی کہ ہمارے عقائد کو ہمارے بعد قائم رکھنے والی اولا د موجود ہے لیکن محمد رسول می ﷺ کی تعلیم کو قائم رکھنے والی اولا د موجود نہیں۔اس لئے اُن کا قائم کردہ سلسلہ جلد ہی تباہ ہو جائے گا۔لیکن جب ابو جہل کا بیٹا عکرمہ مسلمان ہو گیا اور اسلام کے لئے اُس نے قربانیاں کیں تو جو دعویٰ ابو جہل نے کیا تھا وہ جھوٹا ہو گیا کیونکہ اس کا اپنا بیٹا محمد رسول اللہ ﷺ کے عقائد کو پھیلانے لگ گیا۔ابو جہل سمجھتا تھا کہ میں مر جاؤں گا تو میرے خیالات اور عقائد کو رکھنے کے لئے اولاد موجود ہے مگرمحمد رسول اللہ ﷺ کی تعلیم قائم نہیں رہے گی اس لئے آپ کی اولا د موجود نہیں۔مگر جب اُس کا اپنا بیٹا مسلمان ہو گیا تو اس کا یہ دعوئی غلط ہو گیا۔پھر ولید اسلام کا بڑا دشمن تھا اور وہ سمجھتا تھا کہ میری اولا د میرے عقائد کو قائم رکھے گی لیکن اُس کا بیٹا خالد مسلمان ہو گیا اور اُس نے اسلام کے لئے ایسی شاندار قربانیاں کیں کہ آج بھی ہم بہادری کی مثال دیتے وقت کہتے ہیں کہ تم خالد بنو۔خالد وہی ہے جو ولید کا بیٹا تھا۔وہ ولید جو محمد رسول اللہ ﷺ کی شدید ترین مخالفت کیا کرتا تھا جو آپ پر گند پھینکا کرتا تھا اور جو نما ز پڑھتے وقت آپ پر جانوروں کی اوجھریاں ڈال دیتا تھا۔اُس کا اپنا بیٹا رسول کریم ﷺ کا فدائی اور جاں نثار ثابت ہوا۔اور اُس نے ساری عمر اسلام کی خدمت میں بسر کر دی۔جب خالد آپ کے قیع ہوئے اور آپ پر قربان اور فدا ہوئے تو کو یا خالد آپ کا بیٹا بن گیا اور ولید اولاد سے محروم ہو گیا پھر عاص ہے یہ بڈھا رات دن لوگوں کو مسلمانوں کے خلاف اکسانا رہتا تھا اور اسلام کا