آنحضرت ﷺ پر ہونے والے اعتراضات اور اُن کے جوابات — Page 374
آنحضرت پر ہونے والے اعتراضات کے جوابات 374 باب هشتم مائیں ہوئیں تو لا ز ما محمد رسول اللہ علی مومنوں کے باپ ہوئے اور تمام مومن آپ کی اولاد میں شامل ہو گئے۔اب اولاد میں لڑکیاں بھی شامل ہوتی ہیں اور لڑ کے بھی شامل ہوتے ہیں مگر إنَّا أَعْطَيْنك الكوثر اور ان شانئك هو الانتر میں یہ خبر دی گئی ہے کہ محمد رسول اللہ ﷺ کو ہم ایک خیر کثیر رکھنے والا روحانی بیٹا عطا فرمائیں گے اور اس کا دشمن نرینہ اولاد سے محروم ہو گا۔اب لازماً کوئی ایسا رتبہ اور عہدہ بھی ہونا چاہئے جو اس اولا وکونرینہ اولا د ثابت کر دے اور جس کے وجود سے یہ ثابت ہو جائے کہ رسول کریم ﷺ نرینہ اولاد سے محروم نہ تھے۔اس نقطہ نگاہ سے جب ہم غور کرتے ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ مومن کا عہدہ تو لڑکیوں کے لئے بھی ہے اور لڑکوں کے لئے بھی شہادت اور صد- نقیت کے مقامات بھی مرد کی طرح عورتیں بھی حاصل کر سکتی ہیں لیکن نبوت ایک ایسا عہدہ ہے جو کبھی کسی عورت کو نہیں ملا اور یہ مرد کے ساتھ مخصوص ہوتا ہے۔یہاں چونکہ رسول کریم ﷺ کو ایک بہت بڑے روحانی بیٹے کی خوشخبری دی گئی ہے اس لئے آیت کا یہ مفہوم ہو گا کہ تیرے دشمن کی اولا وکٹ جائے گی لیکن تیری نسل میں سے اللہ تعالی ایک ایسا انسان پیدا کرے گا جو نبوت کے مقام پر فائز ہوگا۔" ( تفسیر کبیر جلده اصفحه ۳۶۷ تا ۳۷۰)