آنحضرت ﷺ پر ہونے والے اعتراضات اور اُن کے جوابات

Page 368 of 520

آنحضرت ﷺ پر ہونے والے اعتراضات اور اُن کے جوابات — Page 368

آنحضرت پر ہونے والے اعتراضات کے جوابات 368 باب هشتم اس کی تعلیم سارے عرب کے قومی مذہب کے خلاف ہے مگر مصلی ہمیں اسے کچھ نہیں کہنا چاہئے تا اُسے اہمیت و عظمت حاصل نہ ہو جائے۔ان لوگوں میں سے عاص بن وائل بھی تھا جو مکہ کا ایک بڑا سر دار تھا۔اُس کا بھی یہی خیال تھا کہ مخالفت کی وجہ سے چونکہ محمد رسول اللہ ﷺ کواہمیت حاصل ہو رہی ہے اور لوگوں کی توجہ ان کی طرف مبذول ہو رہی ہے اس لئے ہمیں مخالفت سے رُک جانا چاہئے اور انہیں کچھ نہیں کہنا چاہئے۔اگر چہ ہمیں ان کی حرکات پسند نہیں اور اگر چہ ان کی تعلیم ہمارے مذہب کے خلاف ہے۔مگر پھر بھی مصلحت اسی میں ہے کہ انہیں کچھ نہ کہیں۔چنانچہ عاص بن وائل کہا کرتا تھا کہ دَعُوهُ إِنَّمَا هُوَ رَجُلُ ابْتَرُ لَا عَقَبَ لَهِ لَوْ هَلَكَ انْقَطَعَ ذِكرُه وَاسْتَرَحُتُم مِنْهُ (البحر المحيط) يعني محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو چھوڑ دو یہ تو ایک ایسا شخص ہے جس کی کوئی نرینہ اولاد نہیں اور نہ ہی اس کا کوئی پیچھے رہنے والا ہے جواس کی تعلیم کو اس کی وفات کے بعد قائم رکھ سکے۔اگر یہ وفات پا گیا تو اس کا ذکر خود بخود منقطع ہو جائے گا اور تم اس کے وعظوں اور نصیحتوں سے محفوظ ہو جاؤ گے۔گویا عاص بن وائل کے نز دیک آپ کی تعلیم ایک جتھہ بندی والی بات تھی اور نرینہ اولاد ہی اس کو قائم رکھنے میں محمد ہو سکتی تھی۔چونکہ رسول کریم ﷺ کی نرینہ اولاد نہیں تھی صرف لڑکیاں ہی لڑکیاں تھیں اور لڑکیوں کی عرب میں کوئی وقعت نہیں سمجھی جاتی تھی۔عرب لوگ سمجھتے تھے کہ لڑکیاں تو دوسرے خاندانوں میں چلی جائیں گی جہاں وہ انہی کی مرضی کے مطابق چلیں گی۔باپ کی یا د کو قائم رکھنے والے تو اُس کے لڑکے ہی ہوتے ہیں اور محمد رسول اللہ ﷺ کی چونکہ نرینہ اولاد نہیں صرف لڑکیاں ہی لڑکیاں ہیں اس لئے جب آپ وفات پا جائیں گے تو آپ کی تعلیم بھی ختم ہو جائے گی۔خواہ مخواہ آپ کی مخالفت کرنے میں آپ کو اہمیت حاصل ہوتی جارہی ہے۔انہیں چھوڑ دو۔وفات کے بعد آپ کا قائم کردہ سلسلہ خود بخود منقطع ہو جائے گا۔پس مخالفت کر کے آپ کی تعلیم پھیلانے کی کیا ضرورت ہے کیونکہ مخالفت کو دیکھ کر لوگوں کی توجہ خواہ مخواہ اُن کی طرف پھر جاتی ہے۔اسی وجہ سے عاص بن وائل یہ کہا کرتا تھا کہ آپ ابتر ہیں۔آپ کی نرینہ اولاد نہیں جو آپ کی وفات کے بعد آپ کے سلسلے کو قائم رکھ سکے۔مختمرین کے نزدیک اللہ تعالیٰ نے اُس کے اور اس کے ہم خیال الله