آنحضرت ﷺ پر ہونے والے اعتراضات اور اُن کے جوابات — Page 365
آنحضرت پر ہونے والے اعتراضات کے جوابات 365 باب هشتم انتم خيــر مــنــه۔فانزلت إنَّ شَايَئَكَ هُوَ الْاَبْتَرُ والا بتر المُعدِم والابتر الخاسر والا بتر هو الذى لا عروة له من المراد والدلاء۔ترجمہ: بنر کہتے ہیں ایک چیز کا جڑ سے کاٹ دینا۔دوسرے معنی بتر کے یہ ہیں کہ دم وغیرہ کو کاٹ دینا۔(۱) ابتر اُس کو کہتے ہیں جس کی دُم کائی گئی ہو۔(۲) سانپوں کی اقسام میں سے ایک قسم کے سانپوں کا نام ابتر ہے اس قسم کے سانپ کو شیطان کہتے ہیں اگر حاملہ عورت اُس کو دیکھے تو اُس کا حمل ساقط ہو جاتا ہے (۳) اور حدیث میں ہے کہ ہر ایک امر شاندار جس کو حمد الہی سے شروع نہ کیا جاوے وہ ابتر ہے۔(۴) اور ابتر اُس کو بھی کہتے ہیں کہ جو عقب نہ رکھتا ہو یعنی اُس کا کوئی بیٹا نہ ہو یا بیٹے کا بیٹا نہ ہو۔لسان العرب میں لکھا گیا ہے کہ عقب ولد کو بھی کہتے ہیں اور ولد الولد کو بھی کہتے ہیں۔پس ان معنوں کی رو سے جس کا بیٹا نہیں وہ بھی ابتر ہے اور جس کے بیٹے کے آگے بیٹا نہیں وہ بھی ابتر ہے مگر جس کے کئی بیٹوں میں سے کسی بیٹے کی نسل چل جائے اُس کو بہتر نہیں کہہ سکتے۔پس جو شخص مرجائے اور ایسا کوئی بچہ نہ چھوڑے اُس کا نام بھی ابتر ہے اور اس کے موافق خدا تعالیٰ کے اس قول کی تفسیر کی گئی ہے کہ إِن شَانِئَكَ هُوَ الْأَبْتَرُ یہ آیت عاص بن وائل کے حق میں نازل ہوئی تھی۔وہ ایک دن آنحضرت ﷺ کے پاس آیا اور آپ بیٹھے ہوئے تھے۔پس عاص بن وائل نے آنحضرت ﷺ کی طرف اشارہ کر کے کہا کہ یہ ابتر ہے یعنی اس کا کوئی لڑکا نہیں ہے اور نہ لڑ کے کالڑ کا۔تب خدا تعالیٰ نے آنحضرت ﷺ کو مخاطب کر کے فرمایا کہ اے محمد جو تیرا بد گو ہے وہی ابتر ہے یعنی مقد ر یوں ہے کہ جس اولاد پر وہ ناز کرتا ہے آخر اس کی اولا دفنا ہو جائے گی۔کو اُس کی زندگی میں یا بعد اُس کے اور سلسلہ نسل ختم ہو جائے گا۔یہ تو ظاہر ہے کہ عاص بن وائل اولا در رکھتا تھا کیونکہ اگر وہ ابتر یعنی بے اولاد ہوتا تو یہ غیر معقول بات تھی کہ باوجود آپ ابتر ہونے کے آنحضرت ﷺ کا نام ابتر رکھتا۔پس خدائے تعالی کی طرف سے یہ پیشگوئی تھی کہ انجام کا راس کی نسل قطع ہو جائے گی۔کو اُس کی زندگی میں ہو یا بعد اس کے چنانچہ ایسا ہی ہوا۔مگر معلوم ہوتا ہے کہ وہ اولا د چھوڑ کر مر گیا تھا لیکن بعد اُس کے اُس کی اولاد کا بھی خاتمہ ہو گیا۔کیونکہ اگر اولا د اُس کے رو بر ومرتی تو ضرور اُس کا ذکر کیا جاتا۔