آنحضرت ﷺ پر ہونے والے اعتراضات اور اُن کے جوابات

Page 358 of 520

آنحضرت ﷺ پر ہونے والے اعتراضات اور اُن کے جوابات — Page 358

آنحضرت پر ہونے والے اعتراضات کے جوابات 358 باب هشتم شراب حرام ہو گئی ہے تو اب میں پہلے مکا تو ڑ دوں گا اور پھر پوچھوں گا کہ کیا کہتا ہے۔آواز یہ آئی ہے کہ محمد ﷺ نے شراب حرام کر دی۔اگر یہ بات غلط بھی ہے تو بھی میں پہلے مٹکا تو ڑوں گا پھر الله اس کی تصدیق کروں گا۔چنانچہ وہ مٹکا تو ڑ دیتا ہے اور پھر پوچھتا ہے کہ کیا رسول کریم ﷺ نے شراب حرام کر دی؟ جب بتایا جاتا ہے کہ ہاں آپ نے شراب حرام کر دی تو سب پکارا تھتے ہیں اچھا ہم نے شراب چھوڑ دی۔میں پوچھتا ہوں کہ کیا وہ انسان جس نے شراب کو ایک ملک کے ملک سے ایک حکم کے ساتھ ایسے طور پر مٹا دیا کہ پھر کسی نے اس کا نام نہ لیا۔اور اس قوم سے شراب چھڑائی کہ جو کم سے کم دن رات آٹھ دفعہ شراب پیتے تھے اور اس پر فخر کرتے تھے۔اس کی طرف رنگیلا پن منسوب کیا جا سکتا ہے؟ اگر وہ رنگیلا کہلا سکتا ہے تو ہندوؤں کے بزرگ جو شراب سے منع نہیں کرتے تھے بلکہ خودشرا میں پیتے تھے کیا کہلا ئیں گے؟ رنگیلا پن کی دوسری خصوصیت یہ ہے کہ ایسا انسان انجام کی کوئی فکر نہ رکھے۔لیکن محمد ملے کی تعلیم کو پڑھو اور پھر بتاؤ کیا اس سے یہی ظاہر ہوتا ہے۔اس کتاب میں جو آپ کو خدا تعالیٰ کی طرف سے ملی دیکھو کس طرح انسان کو بار بار موت یا دولا ئی گئی ہے اور کس طرح آپ اپنے ماننے والوں کو تلقین فرماتے ہیں کہ اٹھتے بیٹھتے، سوتے جاگتے ، چلتے پھرتے موت کو یا دکرو۔کیا دنیا کی کوئی کتاب ایسی ہے جو عاقبت کے متعلق اتنا ڈراتی ہو جتنا قرآن کریم ڈراتا ہے۔قرآن کریم کا حجم ویدوں سے، بائیل سے اور زند اوستا سے بہت کم ہے۔اور میرے نزدیک تمام ان کتابوں سے کم ہے جنہیں خدا کی سمجھا جاتا ہے۔مگر میں چیلنج دیتا ہوں کہ جس قدرقرآن میں انجام اور عاقبت کے متعلق ڈرایا گیا ہے اس کا چوتھا حصہ ہی کسی اور کتاب سے نکال کر دکھا دیا جائے تو میں اپنی شکست تسلیم کرلوں گا۔اگر کوئی نہیں دکھا سکتا تو میں پوچھتا ہوں کیا جس انسان میں رنگیلا پن پایا جائے اور جو انجام سے لا پرواہ ہو اس کے حرکات وسکنات میں، اس کی گفتگو میں، اس کی تعلیم میں کیا اس قد را انجام کا خیال رکھنے کی تعلیم ہو سکتی ہے ؟ پھر رنگیلا پن میں عورتوں سے تعلق بھی شامل ہے۔لیکن ذرا بتایا تو جائے کہ دنیا میں کونسی کتاب اور کونسا مذ ہب اور کونسا انسان ایسا