آنحضرت ﷺ پر ہونے والے اعتراضات اور اُن کے جوابات

Page 356 of 520

آنحضرت ﷺ پر ہونے والے اعتراضات اور اُن کے جوابات — Page 356

آنحضرت پر ہونے والے اعتراضات کے جوابات 300 حضرت زینب سے آسمان پر نکاح ہونے پر اعتراض حضرت زینب سے آسمان پر نکاح پر آریوں نے اعتراض کیا اس کے رد میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نسیم دعوت میں تحریر فرماتے ہیں : الله اور یہ اعتراض کہ ہمارے نبی ﷺ کی بیوی زینب کا آسمان پر نکاح ہوا تھا۔اس سے بھی معترض کی صرف نادانی ثابت ہوتی ہے۔خدا کے نبیوں اور رسولوں کے آسمان پر ہی نکاح ہوتے ہیں کیونکہ خدا ان کو قبل از وقت نکاح کا حکم دیتا ہے۔اور اپنی رضامندی ظاہر کرتا ہے جبکہ آپ لوگوں کا ایک برہمن درمیان میں آکر نکاح کرا جاتا ہے تو کیا خدا کو اختیار نہیں۔اعتراض تو اس صورت میں تھا کہ خدا کسی غیر کی عورت سے جو اس کے نکاح میں ہے اور اس نے طلاق نہیں دی جبر کسی پیغمبر کو دیدے مگر طلاق کے بعد اگر خدا کے حکم سے طرفین کی رضامندی سے نکاح ہو تو اس پر کیا اعتراض ہے۔☆ (نسیم وکوت، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۴۴۳ ۴۴۴) رنگیلا رسول ہونے کا الزام بد نام زمانہ کتاب ”رنگیلا رسول“ کے مصنف نے آنحضور پر رنگیلا یعنی عیاش ہونے کا الزام لگایا ہے۔اس کے رد میں حضرت مصلح موعود فرماتے ہیں: الله اس کتاب کا لکھنے والا رسول کریم ﷺ کا نام رنگیلا رکھتا ہے اور رنگیلا ایسے شخص کو کہا جاتا ہے جو عواقب زمانہ کا خیال نہ رکھتا ہو۔اپنی زندگی عیش و عشرت میں گزارتا ہو۔انجام اور عاقبت کو کچھ وقعت نہ دیتا ہو۔چنانچہ ہندوستان کے ایک بادشاہ محمد شاہ کا نام رنگیلا رکھا گیا تھا۔جس کی وجہ یہ ہے کہ جب اس پر نیم چڑھ کر آیا اور اس کی خبر اس تک بذریعہ تحریر پہنچائی گئی تو اس نے اس کاغذ کو شراب کے پیالہ میں ڈال دیا۔آخر اسے اس کا خمیازہ بھگتنا پڑا۔اس وجہ سے اس کا نام رنگیلا ہو گیا کیونکہ اس نے عواقب پر نظر نہ کی بلکہ شراب و کباب اور عورتوں کی صحبتوں میں مصروف رہا۔نہ