آنحضرت ﷺ پر ہونے والے اعتراضات اور اُن کے جوابات — Page 345
آنحضرت پر ہونے والے اعتراضات کے جوابات 345 عیاشی کے لوازمات: عیاشی کے لئے یہ چیزیں ضرورت ہوتی ہیں۔(۱) بڑا عیاش شراب کا دلدادہ ہوتا ہے۔(۲) عمدہ کھانوں کا دلدادہ ہوتا ہے۔(۳) عمدہ سامانوں کا دلدادہ ہوتا ہے۔(۴) راگ و رنگ کا دلدادہ ہوتا ہے۔(۵) با کرہ عورتوں کا دلدادہ ہوتا ہے۔(۶) پہلے سے زیادہ حسین عورتوں کو تلاش کرتا ہے اور کم عمر عورتیں تلاش کرتا ہے۔(۷) عورتوں کی خواہشوں کا پابند ہوتا ہے۔(۸) عورتوں اور۔میں بے انصافی کرتا ہے۔(۹) ان کی صحبت میں زیادہ وقت صرف کرتا ہے۔عیاشی کی علامتیں : یہ عیاش کی علامتیں ہوتی ہیں۔کوئی عیاش ایسا نہ ہوگا جو شراب کو نا پسند کرتا ہو۔کیونکہ عیاشی کے لئے غم و فکر سے علیحدگی ضروری ہوتی ہے اور چونکہ ہر انسان کو کوئی نہ کوئی غم لگا ہوتا ہے اس لئے شراب پی کر خود فراموشی حاصل کی جاتی ہے۔پھر عیاش کو عمدہ کھانوں کی ضرورت ہوتی ہے تا کہ ان کے ذریعہ شہوت بڑھے۔پھر عیاش کو عمدہ سامانوں کی ضرورت ہوتی ہے تا کہ ان کے ذریعہ شہوت کے خیالات پیدا ہوں۔اس کے لئے یہ بھی ضروری ہوتا ہے کہ راگ ورنگ، گانا بجانا ہوتا کہ شہوانی خیالات کو طاقت حاصل ہو۔پھر عیاش با کرہ عورتوں کا متلاشی ہوتا ہے۔کبھی یہ نہ ہوگا کہ کوئی عیاش با کرہ عورتوں کو چھوڑ کر دوسری عورتیں پسند کرے اور با کرہ عورتوں سے بھی وہ کم عمر عورتوں کو تلاش کرتا ہے کیونکہ وہ کھیل تماشہ ہی چاہتا ہے اور یہ کم عمری میں زیادہ ہوتا ہے۔اسی طرح طبعا بھی جس قدر رغبت چھوٹی عمر کی عورتوں سے ہو سکتی ہے بڑی عمر کی عورت سے نہیں ہوسکتی۔دوسرے مطلقہ یا بیوہ عورت کے متعلق یہ بھی خطرہ ہوتا ہے کہ اس نے پہلے خاوند دیکھا ہوا ہے۔ممکن ہے میں اس سے کمزور ہوں اور اس کی نظر میں میری سبکی ہو۔پس وہ اس امتحان میں پڑنا نہیں چاہتا۔پھر عیاش آدمی کی خواہش ہوتی ہے کہ ایک سے ایک بڑھ کر حسین عورت اس کے قبضہ میں آئے۔اسی طرح عیاش مرد عورت کو خوش کرنا اور اس کی خواہشات کو پورا کرنا ضروری سمجھتا ہے تا کہ وہ اس کی طرف زیادہ سے زیادہ رغبت کرے۔وہ عورتوں میں بے انصافی کرتا ہے۔