آنحضرت ﷺ پر ہونے والے اعتراضات اور اُن کے جوابات

Page 341 of 520

آنحضرت ﷺ پر ہونے والے اعتراضات اور اُن کے جوابات — Page 341

آنحضرت پر ہونے والے اعتراضات کے جوابات 341 کریم ﷺ کی یہ شہوت رانی نہیں تھی بلکہ بہت بڑی قربانی تھی۔جب کوئی ایک سے زیادہ بیویاں کرتا ہے تب اس کو پتہ لگتا ہے کہ یہ کتنی بڑی مشکل بات ہے۔رسول کریم ﷺ پر تو یہ اعتراض کر دیا گیا ہے کہ آپ نے نعوذ باللہ شہوت رانی کے لئے زیادہ بیویاں کیں مگر میں تجربہ کے بعد جانتا ہوں کہ دوعورتوں کے ساتھ ہی مساوی معاملہ کرنے میں کس قدر نفس کی قربانی کرنی پڑتی ہے۔اور یہ رسول کریم ﷺ ہی کی شان تھی کہ آپ نے نو (۹) کے ساتھ مساوی معاملہ کیا۔شہوت رانی یہ ہے کہ ایک کو چھوڑ کر دوسری عورت کو اپنے پاس رکھا جائے نہ یہ ایک شخص جو سب کے مساوی حقوق دیتا ہے ، مساوی سلوک کرتا ہے اسے شہوت ران کہا جائے۔کیونکہ یہ کھلی بات ہے کہ جب ایک انسان کی کئی بیویاں ہوں تو ان میں سے کسی ایک کے ساتھ دوسری بیویوں کی نسبت زیادہ محبت ہوگی۔اور بعض دفعہ ہو سکتا ہے کہ کسی ایک عورت سے کسی سبب سے نفرت بھی ہو۔مگر با وجود اس کے جو شخص اپنی سب بیویوں سے یکساں سلوک کرتا ہے ایسے شخص کو کس طرح شہوت ران کہا جا سکتا ہے؟ کیا نفس کی قربانی کے معنی شہوت رانی ہوتے ہیں۔اگر نہیں تو ایک سے زیادہ بیویوں سے مساوی سلوک کرنا بہت بڑی نفس کی قربانی ہے۔اور جو شخص مذہبی ، قومی یا ملی فوائد کو مدنظر رکھے کر یہ بوجھ اٹھاتا ہے وہ فدائے قوم سمجھا جائے گا نہ کہ شہوت ران۔اور جو شخص اپنی ذاتی ضروریات کو مدنظر رکھ کر ایک سے زیادہ نکاح کرتا ہے لیکن سب بیویوں سے برابر کا سلوک کرتا ہے وہ بھی شہوت ران نہیں بلکہ اپنے نفس پر قابو رکھنے والا کہلائے گا۔غرض میں نے جو ایک سے زیادہ بیویاں کرنے پر زور دیا ہے تو صرف اس غرض سے کہ اس سے اسلام کے اس حکم کو صاف کیا جائے اور رسول کریم میکے پر سے اعتراض مٹایا جاوے وَالله عَلَى مَا أَقُولُ شَهِيدٌ - تحد وازدواج کے متعلق مسلمانوں کا ہیر انمونہ مگر میں دیکھتا ہوں کہ مسلمان ہی اس مسئلہ میں پرانمونہ دکھا کر دوسروں کے لئے ٹھوکر کا موجب بن رہے ہیں۔عیسائیوں کی عورتیں آکر مسلمان عورتوں کو کہتی ہیں کہ مسلمان دوسری شادی کر کے عورتوں پر بڑا ظلم کرتے ہیں۔اور سو (۱۰۰) میں سے ننانوے مسلمان عورتیں ایسی ہیں جو کہتی ہیں کہ ہاں واقع میں ہم پر یہ بہت بڑا ظلم ہے اور یہ کہہ کر وہ کا فر ہو جاتی ہیں۔کیونکہ