آنحضرت ﷺ پر ہونے والے اعتراضات اور اُن کے جوابات — Page 340
آنحضرت پر ہونے والے اعتراضات کے جوابات 340 بہت کی لونڈیاں اور عورتیں رکھنے کا اعتراض پادری شیخ مسیح کے اس اعتراض کے جواب میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام تحریر فرماتے ہیں کہ:۔اور پھر آپ کا اعتراض ہے کہ بہت سی عورتوں اور لونڈیوں کو رکھنا یہ فسق و فجو رہے اے نادان حضرت داؤد نبی کی بیبیاں تجھ کو یاد نہیں جس کی تعریف کتاب مقدس میں ہے کیا وہ اخیر عمر تک حرام کاری کرتا رہا کیا اس حرام کار کی یہ پاک ذریت ہے جس پر تمہیں بھروسہ ہے جس خدا نے اور یا کی بیوی کے بارے میں داؤد پر عتاب کیا۔کیا وہ داؤد کے اس جرم سے غافل رہا جو مرتے دم تک اس سے سرزد ہوتا رہا بلکہ خدا نے اس کی چھاتی گرم کرنے کو ایک اور لڑ کی بھی اسے دی اور آپ کے خدا کی شہادت موجود ہے کہ داؤ د اور یا کے قصہ کے سوا اپنے تمام کاموں میں راستباز ہے کیا کوئی عقلمند قبول کر سکتا ہے کہ اگر کثرت ازدواج خدا کی نظر میں بُری تھی تو خدا اسرائیلی نبیوں کو جو کثرت ازدواج میں سب سے بڑھ کر نمونہ ہیں ایک مرتبہ بھی اس فعل پر سر دانش نہ کرتا پس یہ سخت بے ایمانی ہے کہ جو بات خدا کے پہلے نبیوں میں موجود ہے اور خدا نے اسے قابل اعتراض نہیں ٹھہرایا اب شرارت اور خباثت سے جناب مقدس نبوی کی نسبت قابل ا اعتراض ٹھہرائی جاوے۔افسوس یہ لوگ ایسے بے شرم ہیں کہ اتنا بھی نہیں سوچتے کہ اگر ایک سے او پر بیوی کرنا زنا کاری ہے تو حضرت مسیح جو داؤد کی اولا د کہلاتے ہیں ان کی پاک ولادت کی نسبت سخت شبہ پیدا ہو گا اور کون ثابت کر سکے گا کہ ان کی بڑی نانی حضرت داؤد کی پہلی ہی بیوی تھی۔(نور القرآن نمبر ۲ ، روحانی خزائن جلد نمبر ۹ صفحه ۱۳۹۱ تا۳۹۲) ☆ تعددازدواج کا اعتراض حضرت مصلح موعود داس اعتراض کا جواب دیتے ہوئے فرماتے ہیں: ,, الله رسول کریم ﷺ پر مخالفین اعتراض کرتے ہیں کہ آپ نے نعوذباللہ شہوت رانی کے لئے ایک سے زیادہ نکاح کئے تھے۔اب مسلمانوں کا فرض ہے کہ وہ دنیا کو دکھلا دیں کہ رسول