آنحضرت ﷺ پر ہونے والے اعتراضات اور اُن کے جوابات

Page 339 of 520

آنحضرت ﷺ پر ہونے والے اعتراضات اور اُن کے جوابات — Page 339

آنحضرت پر ہونے والے اعتراضات کے جوابات 339 صادق امین ہے کہ تمام الہی واردات اور ربانی الہامات وواقعات بلا کم و کاست دنیا کے آگے رکھ دیے۔بابي أنتَ وَأُمِّي صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ۔( فصل اقطاب حصہ اول طبع دوم صفحه ۱۳۸ ۱۳۲۲) اپنی کتاب نورالدین میں اس ضمن میں تحریر فرماتے ہیں: لے پالک بنانا شرع اسلام میں جائز نہیں تو آپ کا اعتراض کیونکر چسپاں ہوگا۔لے پالک بیٹا حقیقیہ بیٹا ہی نہیں اور اس کو بیٹا کہتا سچ نہیں اسی واسطے قرآن نے جو حقیقت کا کاشف ہے اس کو بیٹا کہنا جائز قرار نہیں دیا کیونکہ بیٹا باپ کی جز ء ہوتا ہے اور لے پالک غیر اور غیر کی نسل سے ہے۔مجھے ہمیشہ خیال آتا ہے کہ حقیقی علوم کا معلم نیوگ کو کیونکر جائز کر سکتا ہے کیونکہ نیوگی بیٹا نیوگ کنندہ کا نطفہ اور اس کا جزو ہوتا ہے۔نیوگ کننده اولا و کالالچ دے کر لذت و مزہ بھی اُٹھالے اور پھر اپنے پیرج کی اولاد کو دوسرے کے مال و دولت کا مالک بھی بنالے اور آہستہ آہستہ جوڑ تو ڑ کر کے آخر عورت بھی اڑا لے اور اپنا ہی بیٹا جائیداد کا مالک کر دے اور پھر عذر کرو۔کہ یہ وید کا ارشاد ہے۔آہ کوئی سمجھنے والا ہو۔پھر اسلام میں لے پالک کی بیوی کیونکرنا جائز ہوگی۔جبکہ لے پالک بنا نا ہی جائز نہیں پھر کسی دوسرے کی بی بی بدون طلاق کے اور اس کی عدت گزارنے سے پہلے جائز نہیں پھر بدون نکاح اور گواہوں بلکہ بلا رضامندی ان والیوں کے جو عورت کے مہتم ہوں۔ہمارے مذہب میں کسی عورت کا بیاہنا جائز نہیں ہاں نیوگ میں یہ سب کچھ ہو سکتا ہے سو وہ ہمارے یہاں ممنوع اور آپ کے یہاں ضروری ہے۔سوچو اور غور کرو کہ اس خبیث الزام کانٹا نہ وید کامذ ہب ہے یا کوئی اور سخدا تعالیٰ کا ہزار ہزار شکر ہے کہ اس کا کلام قرآن کریم ہر قسم کے ناپاک الزاموں سے پاک اور اس کے غیر ہر طرح کی نجاستوں میں آلودہ ہیں۔کوئی رشید ہے جو غور کرے! (نورالدین صفحه ۲۳۸، ۲۳۹)