آنحضرت ﷺ پر ہونے والے اعتراضات اور اُن کے جوابات

Page 19 of 520

آنحضرت ﷺ پر ہونے والے اعتراضات اور اُن کے جوابات — Page 19

آنحضرت پر ہونے والے اعتراضات کے جوابات 19 شاتم رسول سلمان رشدی کی بدنام زمانہ کتاب پر تبصرہ کرتے ہوئے شاتم رسول کے بارہ میں آپ نے فرمایا: محمد مصطفی ﷺ کی جو غیرت ہمارے خدا کے دل میں ہے ، خدا رکھتا ہے محمد مصطفیٰ کی غیرت۔وہ کبھی ایسے خبیث کو معاف نہیں کرے گا جس نے اس بے باکی اور بے حیائی کے ساتھ دنیا کے سب سے مقدس انسان پر سب سے غلیظ حملے کئے“۔احباب جماعت کو ان ناپاک حملوں کا جواب دینے کے لئے تیار رہنے اور محمد مصطفیٰ کے ساتھ عشق حقیقی کا عملی مظاہرہ کرنے کی تلقین کرتے ہوئے آپ نے فرمایا : محمد مصطفی ملنے کا سارا زمانہ غلام ہے۔اپنے پہلے زمانے کے بھی وہ با دشاہ تھے اور آئندہ زمانوں کے بھی وہ بادشاہ ہیں۔اس لئے ہمیشہ کے لئے جماعت احمد یہ ایسی کوششوں میں وقف ہو جائے جس کے نتیجے میں دشمن کے ہر نا پاک حملے کو ناکام بنایا جائے احمدیت کو چاہئے کہ وہ ہمیشہ کے لئے آنحضور ﷺ کے سامنے سینے نان کے کھڑی ہو جائے جس طرح حضرت طلحہ نے کیا تھا کہ جو تیر حضرت محمد مصطفی ملنے پر یہ سائے جا رہے تھے وہ اپنے ہاتھ پر لئے اور ہمیشہ کے لئے وہ ہاتھ بے کار ہو گیا۔اس طرح اپنا سینہ سامنے تان کر کھڑا ہو جائے۔تمام تیر جو ہمارے آقا محمد رسول اللہ ﷺ پر چلائے جا رہے ہیں اپنے سینوں پر لیں۔یہ اسلام ہے ، یہ اسلام کی محبت ہے اس طرح اسلام کا دفاع ہونا چاہئے۔ہر میدان جنگ میں جہاں اسلام کا دفاع ضروری ہے ، ہر اس سرحد پر جہاں اسلام پر حملے ہورہے ہیں ہمیشہ احمدی صف اول پر آنحضرت اور اسلام کے دفاع میں سینہ تانے کھڑے رہیں اور کسی شیطان کو یہ طاقت نہ ہو کہ کسی نام پر بھی وہ حضرت اقدس محمد مصطفی میں اور اس پاکستذ ہب پر حملے کر سکے ( خطبات طاہر جلد ۸ صفحه ۱۲۹ تا ۱۳۲ ناشر طاہر فاؤنڈیشن )