آنحضرت ﷺ پر ہونے والے اعتراضات اور اُن کے جوابات

Page 308 of 520

آنحضرت ﷺ پر ہونے والے اعتراضات اور اُن کے جوابات — Page 308

آنحضرت پر ہونے والے اعتراضات کے جوابات 308 باب ششم صلى الله آنحضرت ﷺ کی بدیہی طور پر ثابت ہوتی ہے اور یا یہ کہنا پڑتا ہے کہ جو کچھ تو ریت یعنی کتاب استثنا ۸ ا باب ۲۱ ۲۲۰ آیت میں بچے نبی کی نشانی لکھی ہے وہ نشانی صحیح نہیں ہے سو اس بیچ میں آکر نہایت مہٹ دھرمی سے ان کو یہ کہنا پڑا کہ وہ پیشگوئیاں اصل میں فراستیں ہیں کہ اتفاقاً پوری ہوگئی ہیں لیکن چونکہ جس درخت کی بیخ مضبوط اور طاقتیں قائم ہیں وہ ہمیشہ پھل لاتا ہے۔اس جہت سے آنحضرت ﷺ کی پیشگوئیاں اور دیگر خوارق صرف اسی زمانہ تک محدود نہیں تھے بلکہ اب بھی ان کا برابر سلسلہ جاری ہے اگر کسی پادری وغیرہ کو شک و شبہ ہوتو اس پر لازم و فرض ہے کہ وہ صدق اور ا را دت سے اس طرف توجہ کرے پھر دیکھے کہ آنحضرت ﷺ کی پیشگوئیاں کس قدراب تک بارش کی طرح پیس رہی ہیں لیکن اس زمانہ کے متعصب پادری اگر خود کشی کا ارادہ کریں تو کریں مگر یہ امید اُن پر بہت ہی کم ہے کہ وہ طالب صادق بن کر کمال ارادت اور صدق سے اس نشان کے جو یاں ہوں۔بہر حال دوسرے لوگوں پر یہ بات واضح رہے کہ جس حالت میں آنحضرت علی کی برکات اب بھی آفتاب کی طرح روشن ہیں اور دوسرے کسی نبی کی برکات کا نشان نہیں ملتا۔تو اس صورت میں لازم ہے کہ اگر ایسے متعصب اور دنیا پرست پادری کسی بازار یا کسی شہر یا گاؤں میں کسی کو بر خلاف اس حق الامر کے بہکاتے نظر آویں تو یہی موقعہ اس کتاب کا ان کے سامنے کھول کر رکھ دیا جاوے۔کیونکہ یہ کتاب دس ہزار روپیہ کے اشتہار پر تالیف کی گئی ہے اور اس سے معارضہ کرنے والا دس ہزار روپیہ پا سکتا ہے پس شرم اور حیا سے نہایت بعید ہے کہ جو لوگ پا نبوت آنحضرت ﷺ سے منکر ہیں وہ پنڈت ہوں یا پادری آریہ ہوں یا بر ہوں وہ صرف زبان سے طریق فضول گوئی کا اختیار رکھیں اور جو دلائل قطعیہ آنحضرت ﷺ کی نبوت اور رسالت پر ناطق ہورہی ہیں ان کے جواب کا کچھ فکر نہ کریں یہ عاجز خواہ نخواہ ان کو دین اسلام کے قبول کرنے کے لئے مجبور نہیں کرتا لیکن اگر مقابلہ ومعارضہ سے عاجز رہیں اور جو کچھ آسمانی نشان اور عقلی دلائل حقیت اسلام پر دلالت کر رہے ہیں اُن کی نظیر اپنے مذہب میں پیش نہ کر سکیں تو پھر یہی لازم ہے کہ جھوٹ کو چھوڑ کر بچے مذہب کو قبول کر لیں۔برا این احمدیہ حصہ چہارم روحانی خزه این جلد نمبر اصلی ۶۴۶ تا ۶۵۰ حاشیہ نمبر ۱)