آنحضرت ﷺ پر ہونے والے اعتراضات اور اُن کے جوابات — Page 307
آنحضرت پر ہونے والے اعتراضات کے جوابات الله رب العلمين۔307 باب ششم یادداشت عیسائی صاحبان اگر کسی امتحان اور معجزہ کا ظہور پذیر نہ ہونا نقص ہے تو جواب دو جب کسی نے حضرت مسیح کو کہا۔اگر تو خدا کا بیٹا ہے تو کہہ کہ یہ پتھر روٹی بن جاویں۔اس نے (مسیح نے ) جواب میں کہا۔لکھا ہے انسان صرف روٹی سے نہیں بلکہ ہر ایک بات سے جو خدا کے منہ سے نکلتی ہے جیتا ہے۔پھر شیطان اسے ( مسیح کو ) مقدس شہر میں اپنے ساتھ لے گیا اور ہیکل کے کنگرے پر کھڑا کر کے اسے کہا اگر تو خدا کا بیٹا ہے تو اپنے تئیں نیچے گرا دے کیونکہ کہا ہے کہ وہ تیرے لئے اپنے فرشتوں کو فرمائے گا۔اور وے تجھے ہاتھوں پر اٹھا لیں گے۔ایسا نہ ہو کہ تیرے پاؤں کو پتھر سے ٹھس لگے۔یسوع نے اسے کہا یہ بھی لکھا ہے کہ تو خداوند اپنے خدا کو مت آزما متی آباب۔ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات از حضرت حکیم نورالدین) پادریوں کا اعتراض کے آپ سے کوئی پیشگوئی ظہور میں نہیں آئی پادریوں نے یہ اعتراض بھی کیا کہ نعوذ باللہ آپ سے کوئی پیشگوئی ظہور میں نہیں آئی۔حضرت مسیح موعود نے اپنی مثال دے کر کہ مجھ پر جو کہ ایک غلام احمد ہے پر کئی نشانات اور افضال نازل ہوئے تو آقائے نامدار آنحضرت کی پیشگوئیوں سے کیسے انکار کیا جا سکتا ہے۔اس بارہ میں آپ تحریر فرماتے ہیں: بہت سے اسرار مخفیہ سے اطلاع بخشی ہے اور بہت سے حقائق اور معارف سے اس ناچیز کے سینہ کو پُر کر دیا ہے اور ہا رہا بتلا دیا ہے کہ یہ سب عطیات اور عنایات اور یہ سب تفضلات اور احسانات اور یہ سب تلطفات اور توجہات اور یہ سب انعامات اور تائیدات اور ها الله یہ سب مکالمات اور مخاطبات یمن متابعت ومحبت حضرت خاتم الانبیا ء ہیں۔جمال ہم نشین در من اثر کرد وگرنہ من ہماں خاکم که هستم اب وہ واعظان انجیل اور پادریان گم کردہ سبیل کہاں اور کدھر ہیں کہ جو پرلے درجہ کی نبوت