آنحضرت ﷺ پر ہونے والے اعتراضات اور اُن کے جوابات

Page 306 of 520

آنحضرت ﷺ پر ہونے والے اعتراضات اور اُن کے جوابات — Page 306

آنحضرت پر ہونے والے اعتراضات کے جوابات 306 باب ششم غور کرو بخاری مطبع میرٹھ کا صفحہ ۶۱۳ اور بخاری مصری کا جلد ۲ صفحہ ۵۰ حضور کے ساتھ اس دن دس ہزار ہاں ٹھیک دس ہزار قد وس اصحابی جن کے ساتھ ملائکہ تھے موجود تھے اور اس دن مکہ کے کفار پر آسمان ایسا ٹوٹ پڑا کہ وہاں ان کا نام ونشان بھی نہ رہا۔یادر ہے ہاجرہ عرب کا کوہ سینا ہے دیکھونا می گلیناں آ باب ۲۵۔پس معنے ہوں گے ہاجرہ کی پشت سے۔اور فاران خود وادی حجاز کو کہتے ہیں اور شعیر میں دو دفعہ حضور بطور تجار تشریف لے گئے اور بدر کی لڑائی میں بھی ملائکہ کا لشکر اسلام کا گہر امد دگا ر تھا دیکھو قرآن سورہ ال عمران۔پانچواں معجزہ کہ تیرا گھر بڑا ز مینت والا ہو۔یہ کتب مقدسہ سے لیا گیا۔تیرے پتھروں کو۔سرمہ لگاؤں گا اور تیری بنیا دنیلموں سے ڈالوں گا۔میں تیری فصیلوں کو علوں سے اور تیرے پھانکوں میں چمکتے ہوئے جواہر سے اور تیرا سارا احاطہ بیش قیمت پتھروں سے بناؤں گا۔تیرے سب فرزند بھی خدا سے تعلیم پاویں گے۔یسعیاہ ۵۴ باب ۱۲ ۱۳۔اب اگر یہاں مراد حقیقت ہے تو سرمہ میں وہاں کے پتھروں کا لگنا حاجیوں کے سرمہ سے دیکھ لو وہاں کے گھر لوں میں تیار ہوتا ہے اور ان کا حصہ سرمہ میں گھس کر شامل ہوتا ہے۔اور اس ایک صداقت سے یقین ہے جیسے مکاشفات یوحنا سے ظاہر ہے دیکھو مکاشفات ۲۱ باب الباقی بھی پورا ہوگا۔جلدی نہ کرو۔اور اگر عام زینت ہی لیں جیسے قرآن کے لفظ زخرف اور حز قیل کی باب سے ظاہر ہے۔تو اب دیکھ لومکہ معظمہ کس زینت سے سجایا گیا۔اور اگر ہمارے حضور ہمارے ہادی کا گھر ہی لینا ہے جیسے افظ بیت ایک سے بظاہر معلوم ہوتا ہے تو اب روضہ اطہر واقدس کا نظارہ کر لو! كيف الوصول الى مدينة مصطفى شتان بين الهند و الزوراء اللهم ارزقني شهادة في بلد رسولك امين۔چھٹے معجزہ کا بیان سابق کر چکا ہوں۔غور کرو کیسے یہ تمام مجزات پورے ہو گئے۔والحمد