آنحضرت ﷺ پر ہونے والے اعتراضات اور اُن کے جوابات — Page 305
آنحضرت پر ہونے والے اعتراضات کے جوابات 305 باب ششم لوگ گھٹ جائیں گے۔ان آیات سے اتنا تو معلوم ہوتا ہے کہ بیابان اور صحرا میں چشمے جاری ہوں گے ندیاں چلیں گی۔مگر اس میں یہ لکھا ہے کہ برگزیدوں کو پینے کے لئے ہو دیں۔دیکھو یسعیا ۲۲ باب ۲۰۔بنی اسرائیل کے ایسے باغ عربوں کے ہاتھ ضرور آدیں گے جن میں نہریں چلتی ہوں مگر بنی اسرائیل مکہ میں آباد نہیں۔وہ زمانہ ہجرت کے بعد ہے جس میں یہ بشارت پوری ہو گئی۔کفار اہل کتاب کے بہکائے پر دھوکہ دیتے ہیں مگر دیکھو نبوی معجزات اور محمد یہ کرامات کیسے زیر دست ہیں۔اللہ تعالیٰ کے برگزیدوں کے واسطے اس بیابان اور صحرا میں ندیاں چل گئیں نہ کفار کے لئے۔دیکھو نہر زبیدہ مکہ میں اور بنی زرقا کی نہر مدینہ طیبہ میں برگزیدوں کے پینے کے دیکھونہر واسطے موجود ہیں۔بنوسريظاوربنو نضیر کے مکانات برگزیدوں کے قبضہ میں آپکے اور کھجوروں اور انگوروں کے ایسے باغ جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں حضور کیا حضور کے خادمان کے پاس وہاں موجود ہیں۔موسیٰ علیہ السلام کے وعدوں سے ملک کنعان وغیرہ کی حکومت سے وہ نسل اکثر محروم رہی ) اور حضور کے باہر کات معجزوں سے آپ کی اکثر قوم وعدہ کو دیکھ چکی اور انشا ءاللہ یقیناً حقیقی کنعان میں بھی پہنچ جائیں گے۔تیسرا اور چوتھا تجزہ یہ کہ منکروں پر آسمان ٹوٹ پڑے اور اللہ تعالی اور ملائکہ کی افواج کفار کو تباہ کر دے یہ دونوں معجزہ بھی جن کو کفار نے طلب کیا کتب مقدسہ میں موجود ہیں۔دیکھو خدا سینا سے آیا اور شعیر سے ان پر طلوع ہوا۔فاران ہی کے پہاڑ سے وہ جلوہ گر ہوا۔دس ہزا رقد وسیوں کے ساتھ آیا۔استثنا ۳۳ باب ۲۔یہ پیشگوئی نہایت عمدگی سے اس دن پوری ہوئی جس دن حضور علیہ السلام نے مکہ معظمہ کو فتح فرمایا۔