آنحضرت ﷺ پر ہونے والے اعتراضات اور اُن کے جوابات

Page 297 of 520

آنحضرت ﷺ پر ہونے والے اعتراضات اور اُن کے جوابات — Page 297

آنحضرت پر ہونے والے اعتراضات کے جوابات 297 سے کیونکر ثابت ہوا کہ حضور علیہ السلام سے کوئی معجزہ سرزد نہ ہوا۔باب ششم دوسرا جواب۔وہ کون سا لفظ ہے جس سے سائل کو ظاہر ہوا اور اس نے کہا۔(اس سے صاف ظاہر ہے خدا نے کوئی معجزہ نہیں دیا حالانکہ جو تر جمعہ آیت کا سائل نے خود لکھا ہے اس میں بھی معجزے کا لفظ نہیں۔تیسرا جواب۔اگر آیت یا آیات کے لفظ سے ثابت ہوتا ہے کہ حضرت خاتم الانبیا سرور اصفیا کے ہاتھ پر کوئی معجزہ نہیں ہوا تو سائل صاحب غور کریں اور خوب غور کریں کیونکہ سورۂ عنکبوت اور سورہ بنی اسرائیل سے جن کا حوالہ سائل نے دیا ہے معاملہ بالعکس نظر آتا ہے۔دونوں سورتیں بتا کید معجزات کے وجود کو ثابت کرتی ہیں۔اول سورۂ عنکبوت کی آیت نشان دادہ معترض کے پہلے یہ آیات ہیں۔وكذلك أَنزَلْنَا إِلَيْكَ الْكِتَب فَالَّذِينَ آتَيْنَهُمُ الْكِتَبَ يُؤْمِنُونَ وَ مِنْ هَؤلاء مَن يُؤْمِنُ بِهِ - وَمَا يَجْحَدُ بِاليَنَا إِلَّا الكَفِرُونَ (العنکبوت: ۴۸) ایسے ہی ہم نے اتاری تجھ پر کتاب سمجھ والے اہل کتاب تو اس پر ایمان لاتے ہیں اور مکہ والوں سے بھی کچھ اس پر ایمان لانے والے ہیں اور ہماری نشانیوں (معجزوں) کا کافروں کے سوا کوئی منکر نہیں۔وَمَا كُنتَ تَتْلُوا مِن قَبْلِهِ مِن كتب وَلَا تَخهُ بِيَمِينِكَ إِذَا لَارْتَابَ الْمُبْطِلُونَ (اعنکبوت ۴۹) تو اس وقت سے پہلے لکھا پڑھا نہیں تھا ایسی بات ہوتی تو یہ چھوٹے دھوکا کھاتے۔: کیا معنے اب دھو کے کے باعث منکر نہیں صرف ضد اور ہٹ اور عداوت ہے کے سبب سے منکر ہو رہے ہیں۔تھا بَلْ هُوَ انتُ بَيْنَتُ في صُدُورِ الَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ وَمَا يَجْحَدُ بِايْتَ إِلَّا الظَّلِمُونَ وَقَالُوا نَوَلَا أُنْزِلَ عَلَيْهِ أَنتُ مِن زَيْهِ قُلْ إِنَّمَا الْأَيْتُ عِنْدَ اللهِ وإنما أنا نوير مُّبِينٌ أَوَلَمْ يَكْفِهِرُأَنَا انْزَلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَبَ يَتْلَى عَلَيْهِمْ (العنکبوت : ۵۲۲۵۰) بے ریب وہ ( قرآن ) کھلی نشانیاں ہیں علم والوں کے لئے اور ہماری نشانیوں سے وہی منکر ہیں جو بڑے ظالم ہیں اور کہتے ہیں کیوں نہ اتریں اس پر نشانیاں اس کے