آنحضرت ﷺ پر ہونے والے اعتراضات اور اُن کے جوابات

Page 294 of 520

آنحضرت ﷺ پر ہونے والے اعتراضات اور اُن کے جوابات — Page 294

آنحضرت پر ہونے والے اعتراضات کے جوابات 294 باب ششم سے غور کرو کہ جن نشانوں کا خدائے تعالیٰ نے قرآن شریف میں ذکر کیا ہے کس اعلیٰ درجہ کے نشان ہیں اور کیسے ہر زمانے کیلئے مشہو دو محسوس کا حکم رکھتے ہیں۔پہلے نبیوں کے معجزات کا اب نام و نشان باقی نہیں ، صرف قصے ہیں۔خدا جانے ان کی اصلیت کہاں تک درست ہے۔بالخصوص حضرت مسیح کے معجزات جو انجیلوں میں لکھے ہیں با وجود قصوں اور کہانیوں کے رنگ میں ہونے کے اور ہا وجود بہت سے مبالغات کے جو اُن میں پائے جاتے ہیں۔ایسے شکوک و شبہات ان پر وارد ہوتے ہیں کہ جن سے انہیں بکلی صاف و پاک کر کے دکھلانا بہت مشکل ہے۔اور اگر ہم فرض کے طور پر تسلیم بھی کر لیں کہ جو کھانا جیل مرتبہ میں حضرت مسیح کی نسبت بیان کیا گیا ہے کہ لولے اور لنگڑے اور مفلوج اور اندھے وغیرہ بیماران کے چھونے سے اچھے ہو جاتے تھے۔یہ تمام بیان بلا مبالغہ ہے اور ظاہر پر ہی محمول ہے کوئی اور معنی اس کے نہیں۔تب بھی حضرت مسیح کی ان باتوں سے کوئی بڑی خوبی ثابت نہیں ہوتی۔اول تو انہیں دنوں میں ایک تالاب بھی ایسا تھا کہ اس میں ایک وقت خاص میں غوطہ مارنے سے ایسی سب مرضیں فی الفور دور ہو جاتی تھیں جیسا کہ خود انجیل میں مذکور ہے پھر ماسوائے اس کے زمانہ دراز کی تحقیقاتوں نے اس بات کو ثابت کر دیا ہے کہ ملکہ سب امراض منجملہ علوم کے ایک علم ہے جس کے اب بھی بہت لوگ مشاق پائے جاتے ہیں۔جس میں شدت توجہ اور دماغی طاقتوں کے خرچ کرنے اور جذب خیال کا اثر ڈالنے کی مشق درکار ہے۔سو اس علم کو نبوت سے کچھ علاقہ نہیں بلکہ مرد صالح ہونا بھی اس کے لئے ضروری نہیں اور قدیم سے یہ علم رائج ہوتا چلا آیا ہے۔مسلمانوں میں بعض اکابر جیسے محی الدین (این ) عربی صاحب فصوص اور بعض نقشبندیوں کےا کا بر اس کام میں مشاق گزرے ہیں۔ایسے کہ ان کے وقت میں ان کی نظیر پائی نہیں گئی بلکہ بعض کی نسبت نہ کر کیا گیا ہے کہ وہ اپنی کامل توجہ سے باز نہ تعالیٰ تازہ مردوں سے باتیں کر کے دکھلا دیتے تھے اور دو دو تین تین سو حاشیه: تا زہ مردوں کا عمل توجہ سے چند منٹ یا چند گھنٹوں کیلئے زند ہ ہو جانا قانون قدرت کے منافی نہیں جس حالت میں ہم چشم خود دیکھتے ہیں کہ بعض جاندار مرنے کے بعد کسی دوا سے زندہ ہو جاتے ہیں تو پھر انسان کا زندہ ہونا کیا مشکل اور کیوں دورا زقیاس ہے۔هنه