آنحضرت ﷺ پر ہونے والے اعتراضات اور اُن کے جوابات

Page 15 of 520

آنحضرت ﷺ پر ہونے والے اعتراضات اور اُن کے جوابات — Page 15

آنحضرت پر ہونے والے اعتراضات کے جوابات 15 حضرت خلیفہ انتخ الثالث رحمہ اللہ تعالٰی حضرت حافظمرزا ناصر احمد صاحب خلیفة مسح الثالث حمہ اللہ تعالی کو اپنے دور خلافت اسیح میں متعد دبار یورپ ، امریکہ اور افریقہ کے دوروں پر جانے کا موقع ملا۔حضرت محمد مصطفی کے بچے غلام اور خادم ہونے کے ناطے آپ کو مستشرقین اور اہل مغرب کے غلط خیالات اور ان کے ذہنوں میں آنحضور کی غلط تصویر کو درست کرنے کے مواقع ملے اور آنحضور کا حقیقی اور خوبصورت چہرہ اہل یورپ کو آپ نے دکھایا۔آنحضور کی بلند شان کا اظہار کرتے ہوئے اپنی تقریر فرمودہ ۲۸ جنوری ۱۹۶۷ء میں فرماتے ہیں:۔کسی ماں نے آنحضرت سے افضل بچہ نہیں جنا۔آپ نے خدا تعالی کی راہ میں وہ تکالیف برداشت کیں جن کے تصور سے بھی رونگٹے کھڑے ہوتے ہیں۔نیز دنیا میں کوئی اور ایسا انسان نہیں جس کو خدا تعالیٰ کے نام پر اور مذہب کی وجہ سے اور عقائد کے نتیجہ میں اس قدر دکھ پہنچایا گیا ہو۔اس قدر ایذا دی گئی ہو اور اس قدر تکالیف پہنچائی گئی ہوں اور دنیا میں آپ کے سوا کوئی انسان ایسا بھی پیدا نہیں ہوا جس نے آستانہ الوہیت پر اپنی روح کو اس طرح گداز کر دیا ہو اور بہا دیا ہو کہ نبی کریم ﷺ کی روح اپنے رب کے حضور جھکی اور بالکل گداز ہوگئی۔(خطابات ناصر جلد اول صفحه ۱۳۹) جماعت احمدیہ کے ذریعہ جو دنیا میں انقلاب بر پا ہو رہا ہے اس کے نتیجہ میں لوگ احمدی ہو کر عشق محمد میں گرفتار ہو جاتے ہیں اس بارے میں حضور رحمہ اللہ نے افریقہ میں ہونے والے احمدیوں کی مثال بیان فرمائی۔آپ فرماتے ہیں: