آنحضرت ﷺ پر ہونے والے اعتراضات اور اُن کے جوابات — Page 287
آنحضرت پر ہونے والے اعتراضات کے جوابات 287 باب ششم اور قوم لوط اور عاد اور ثمود کے ظاہر کئے جائیں۔چنانچہ ان آیات کی تفصیل دوسری آیات میں زیادہ تر کی گئی ہے جیسا کہ اللہ جل شانہ فرماتا ہے۔یعنی یہ لوگ تمام نشانوں کو دیکھ کر ایمان نہیں لاتے۔پھر جب تیرے پاس آتے ہیں تو تجھ سے لڑتے ہیں اور جب کوئی نشان پاتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم کبھی نہیں مانیں گے۔جب تک ہمیں خود ہی وہ باتیں حاصل نہ ہوں جو رسولوں کو ملتی ہیں۔کہہ میں کامل ثبوت لے کر اپنے رب کی