آنحضرت ﷺ پر ہونے والے اعتراضات اور اُن کے جوابات

Page 271 of 520

آنحضرت ﷺ پر ہونے والے اعتراضات اور اُن کے جوابات — Page 271

آنحضرت پر ہونے والے اعتراضات کے جوابات 271 باب پنجم الله آنحضور ﷺ جن پر قرآن نازل ہوا ہے، جو فرماتا ہے کہ اگر کوئی فاسق اطلاع کرے تو تحقیق کرلیا کرو۔وہ قرآن جو کہتا ہے کہ پاکباز عورتوں پر جو الزام لگاتے ہیں ان کو اسی کوڑوں کی سزا دو، وہ جھوٹے ہیں جب تک وہ چار گواہ پیش نہ کریں۔ساری قرآنی تعلیم اگر کوئی بھولا تو محمد رسول اللہ بھول گئے۔اے بد بخت دماغو! تمہیں ادنی بھی ، ذرا بھی ہوش نہیں کہ کیا بکواس کر رہے ہو محمد رسول اللہ جن پر قرآن نازل ہوا ہے، جو زندہ قرآن تھے ، ان کو قرآن کی تعلیم کا ایک ادنی بھی پاس نہیں تھا۔اور پھر اس مقدس خاتون پر آنحضرت ﷺ نے بغیر کسی تحقیق کے بغیر سوچے سمجھے وہ التزام قبول کر لیا جس کے متعلق قرآن کہتا ہے کہ پاکباز عورتوں کے متعلق اگر کوئی بات کہے تو وہ لعنتی اور ملعون ہے۔اور فتویٰ صادر فرما دیا اور یہ نہ سوچا کہ خدا نے اس کے بطن سے مجھے وہ بیٹا عطا کیا تھا جس کے متعلق خدا سے خبر پا کر میں نے اعلان کیا تھالو عاش ابراهيم لكان صديقاً نبياً اس ماریہ کے پیٹ سے جو بیٹا پیدا ہوا ہے، خدا کی قسم ! اگر یہ زندہ رہتا تو صدیق نبی بنتا۔اور پھر نکالا کیا نعوذباللہ من ذالک آنحضور تغلط ثابت ہوئے اور ثابت ہوا کہ یہ جلد بازی کا فیصلہ تھا، قرآنی اور خدا کی تعلیم کے خلاف تھا اس لئے اس پر عمل بھی نہ ہوسکا۔یہ محمد رسول اللہ کا کردار ہے جو تم پیش کرتے ہو اور ناموس رسول کے محافظ ہونے کے دعوے کرتے ہو۔تم ہی سے ناموس رسول کو خطرہ ہے، تم ہی سے سب دنیا میں آنحضرت اور اسلام اور قرآن کی عزت کو خطرہ ہے۔ایک اور روایت، وہ بھی ایسی بد بخت روایت ہے۔وہ کنویں کی بجائے ، ایک تو کنویں سے نکالنے والی روایت ہے ، ایک کھجور سے اتارنے والی ہے۔کہتے ہیں وہ بیچارہ بد نصیب آدمی کھجور پر چڑھا کھجوریں کھا رہا تھا، چھوٹا سا کپڑا اس کے اوپر لپٹا ہوا تھا۔اس نے جو حضرت علی کے ہاتھ میں تلوار دیکھی تو ڈر کے مارے ایسا کا نیا کہ کپڑا اتر گیا۔(کھجور سے بعد میں اترا کپڑا پہلے اتر چکا تھا۔اتنی جاہلانہ باتیں ایک انسان پاؤں کی ٹھوکر سے بھی ان چیزوں کو رد کرنے میں تر و د محسوس کرے گا۔اس لائق نہیں ہیں یہ چیزیں، یہ حیثا نہ باتیں جو رسول اللہ میلے کی طرف منسوب کی گئی ہیں۔اس لائق بھی نہیں ہیں کہ ان کو ٹھوکر ماری جائے ، اعراض اور استغفار کا مقام