آنحضرت ﷺ پر ہونے والے اعتراضات اور اُن کے جوابات

Page 268 of 520

آنحضرت ﷺ پر ہونے والے اعتراضات اور اُن کے جوابات — Page 268

نحضرت پر ہونے والے اعتراضات کے جوابات 268 باب پنجم بطور مثال کے ایک جھوٹی گھڑی ہوئی روایت کے طور پر پیش کرتے ہیں۔انہوں نے بھی لسان المیز ان کے حوالے سے عبید اللہ بن محمد الامری کو قیسم بالکذب بیان فرمایا ہے۔یعنی ایسا جھوٹا ہے جو جھوٹ پر پوری طرح قائم اور ہمیشہ قائم رہنے والا تھا۔ابن حجر العسقلانی متوفی ۸۵۲ھا اپنی کتاب لسان المیزان جلد ۴ صفحہ ۱۱۲ میں اسے غیر ثقہ قرار دیتے ہوئے لکھتے ہیں۔رماه النسعى بالكذب کہ یہ وہی شخص ہے جس کو سعی نے قطعی طور پر جھوٹا قرار دیا تھا۔لسان المیزان جلد ۲ صفحہ ۱۲۰ میں بھی عبید اللہ الامری کو ضعیف قرار دیا گیا اور مذکور حدیث کو خاص طور پر اس مثال کے طور پر پیش کیا ہے کہ موضوع حدیثیں گھڑی ہوئی حدیثیں کیسی ہوتی تھیں ان میں یہی حدیث بیان کی ہے۔جس میں حضرت علی کی طرف روایت منسوب ہوئی اور جس کو آج کے بعض علماء اور بعض اسلامی صوبوں کے گورنر اپنے علم کی شیخی بگھارتے ہوئے وہ پیش کرتے ہیں کہ دیکھو! ہم کتنے بڑے عالم ہیں، ہم نے وہ حدیث بھی معلوم کر لی جس میں جنگ رسول کی قطعی سزا حضرت علی سے مروی ہے۔ایک اور کتاب ہے جس پر ان صاحب نے بنا کی ہے اس کے مصنف ہیں عبدالرزاق، ان کا پورا نام ہے ابو بکر عبد الرزاق بن ہمام الصنعانی ۱۲۶ ہجری میں پیدا ہوئے اور ا۲۱ ھ میں وفات پائی۔بہت سی حدیثیں عبد الرزاق کی کتاب سے لی گئی ہیں، جن پر بنا کی گئی ہے۔میں اصل کا حال بتا دیتا ہوں، باقی حدیثوں کی تفصیلی بحث کی ضرورت ہی باقی نہیں رہتی۔ان کے متعلق تہذیب التہذیب میں لکھا ہے۔وقال العباس العنبرى انه لكذاب والواقدى أصدق منه لکھا ہے یہ ایسا جھوٹا ایسا کذاب انسان ہے کہ واقدمی بھی اس کے مقابل پر بہت سچا دکھائی دیتا ہے۔اور واقدی وہ مورخ ہے جس نے سب سے زیادہ رطب و یابس تاریخ اسلام کے حوالے سے اکٹھا کیا ہوا ہے اور جس کو مغربی مصنف سب سے زیادہ پیار کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کیونکہ جو گندان کو چاہئے واقدی میں دکھائی دے دے گا اور یہ تہذیب التہذیب میں جوایک مستند کتاب ہے لکھتے ہیں۔کہتے ہیں ! یہ اتنا جھوٹا انسان ہے جس کی یہ روایتیں ہیں مصنف عبدالرزاق صاحب کہ واقدی کو اس کے مقابل پر دیکھو تو واقدی سچا دکھائی دیتا ہے۔اور زید ابن