آنحضرت ﷺ پر ہونے والے اعتراضات اور اُن کے جوابات

Page 262 of 520

آنحضرت ﷺ پر ہونے والے اعتراضات اور اُن کے جوابات — Page 262

نحضرت پر ہونے والے اعتراضات کے جوابات 262 باب پنجم کے نام پر ایسے اقدامات کر رہے ہیں جن کی وجہ سے معصوم لوگ، خواتین اور بچے مر رہے ہیں۔دنیا جس جہت میں جا رہی ہے اس سے تو یہی لگ رہا ہے کہ دنیا کا ایک بڑا حصہ ہولناک جنگ کی لپیٹ میں آنے والا ہے۔اگر یہ جنگ لگ گئی تو معصوم خواتین، بچے اور معمر افراد اس کا نشانہ بنیں گے اور اس کی تباہی گزشتہ دو عالمی جنگوں سے بھی بڑھ کر ہو گی اور مجھے علم ہے کہ گزشتہ دو عالمی جنگوں میں کروڑوں افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔دنیا کی آبادی اب بہت بڑھ چکی ہے اور اسی طرح تباہی پھیلانے والے ہتھیار بھی اور وہ ممالک بھی تعداد میں پہلے سے زیادہ بڑھ چکے ہیں جو جنگ و جدل کے پیاسے ہیں۔ان حالات میں تباہی کئی گنا زیادہ ہوگی۔اس تمام پس منظر میں ضروری ہے کہ یہ دنیا اور خاص طور پر اہم طاقتیں ان اقدامات پر غور کریں جن کے ذریعہ اس ہولناک تباہی سے دنیا کو بچایا جا سکتا ہے۔اسلام کا خوف اور اسلام کو بدنام کرنے کی کوششیں کچھ فائدہ نہ دیں گی اور ایسے اقدامات سے امن و مفاہمت کی راہ ہموار نہیں ہو سکتی۔بلکہ امن حاصل کرنا ہے تو اس کی راہ صرف ایک ہے اور وہ یہ کہ جہاں کہیں بھی ظلم و زیادتی ہو اسے عدل وانصاف کے ذریعے ختم کیا جائے۔عالمی امن صرف اور صرف اس طور قائم کیا جاسکتا ہے کہ اس راہنما اصول پر کاربند رہا جائے اور یہ صرف اسی وقت ہوگا کہ جب دنیا میں بسنے والے افراد اپنے خالق کو پہچان لیں گے۔میری شدید خواہش اور دعا ہے کہ قبل اس سے کہ بہت دیر ہو جائے تمام دنیا فوری طور پر وقت کی ضرورت کو پہچان لے۔(روزنامه الفضل ۱۶ جون ۲۰۱۳ ء ) ☆ اپنے مخالفین کو قتل کروانے کے الزامات آنحضرت پر معاندین نے اپنے مخالفین کو قتل کرنے کے الزامات لگائے ہیں۔ان الزامات کے رڈ اور پیش کی جانے والی روایات کی وضاحت میں حضرت خلیفتہ المسیح الرابع اپنے