آنحضرت ﷺ پر ہونے والے اعتراضات اور اُن کے جوابات — Page 11
آنحضرت پر ہونے والے اعتراضات کے جوابات 11 حضرت خلیفہ مسیح الثانی رضی اللہ عنہ حضرت مرزا بشیر الدین محموداحمد خلیفہ اسیح الثانی کی تمام عمر حمایت اسلام اور بانی اسلام حضرت محمد مصطفی ﷺ کی شان بلند کرنے میں گزری۔آنحضور کی ناموس کی حفاظت کیلئے آپ نگی تلوار تھے۔آپ اپنے منظوم کلام میں اپنے عشق رسول کا اظہار ان الفاظ میں فرماتے ہیں: محمد میرے تن میں مثلِ جاں ہے یہ ہے ہے مشہور جاں ہے تو جہاں ہے محمد ہماری جاں فدا ہے کوئے صنم کا رہنما ہے میرا دل اس نے روشن کر دیا ہے اندھیرے گھر کا میرے وہ دیا ہے ہو اس کے نام پر قربان سب کچھ کہ وہ شاہنشہ ہر دو سرا ہے حضرت خلیفہ امسیح الثانی رضی اللہ عنہ کی کتب تحریرات جوا نوار العلوم کے نام سے شائع ہو رہی ہیں ، آپ کے خطبات جمعہ جو خطبات محمود کے نام سے شائع ہو رہے ہیں اور آپ کی محركة الآراء تفسیر قرآن جو تفسیر کبیر کے نام سے دس جلدوں میں شائع شدہ ہے یہ دشمنانِ اسلام کے لئے جنگی تلوار کی صورت میں ہمارے پاس ہیں۔یہ عشق رسول کی طویل داستان پر مشتمل مواد ہے۔عیسائیوں ، ہندوؤں ، آریوں اور نا دان اہل دین کی طرف سے ناموس رسالت پر ہونے والے حملوں کا فاضلانہ مدبرانہ، حکیمانہ اور انگشت بدنداں کرنے والا جواب ہے۔اس کی جھلکیاں زیر نظر کتاب میں جابجا مختلف اعتراضات کے جوابات کی صورت میں نظر