آنحضرت ﷺ پر ہونے والے اعتراضات اور اُن کے جوابات — Page 10
آنحضرت پر ہونے والے اعتراضات کے جوابات 10 اور پھر تمام عمر قرآن کے علاوہ حدیث سیکھنے اور سکھانے میں گزاری۔حضرت مسیح موعود آپ کے عشق رسول کی گواہی ان الفاظ میں دیتے ہیں: وہ پسند کرتا ہے کہ اپنا خون پانی کی طرح اعلائے دین رسول کے لئے بہارے اور وہ تمنار کھتا ہے کہ اس کی جان خاتم النبیین کی تائید کی راہ میں صرف ہو جائے"۔عربی عبارت کا ترجمہ حمامتہ البشر کی روحانی خزائن جلدی صفحه ۱۸) دین مصطفی " کی تائید و نصرت اور مخالفین بانی اسلام کے اعتراضات کے دندان شکن جوابات آپ نے اپنی کتب فصل الخطاب، نورالدین اور تصدیق براہین احمدیہ و دیگر تحریرات میں دیئے ہیں جو آپ کے مشق رسول کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔مقام محمد رسول اللہ ﷺ کے بارہ میں آپ نے ایک انتہائی خوبصورت ، نرالا اور عشق رسول میں ڈوبا استدلال فرمایا ہے۔آپ بیان فرماتے ہیں: ایک شخص نے مجھ سے کہا کہ تم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مدح کیوں کرتے ہو؟ میں نے کہا تم یہ بتاؤ تم کسی بات کے قائل بھی ہو جو کسی مذہب نے مانی ہے؟ کہا کہ ہاں دعا کا قائل ہوں۔میں نے کہا کہ زمین گول ہے۔نما ز کا وقت زمین پر ہر جگہ ہوتا ہے۔مسلمان دنیا کے ہر حصہ میں پائے جاتے ہیں یعنی ہر وقت سینکڑوں ہزاروں لوگ نمازیں پڑھتے ہیں۔پھر ہر نماز میں درود پڑھی جاتی ہے اور یہ سلسلہ کبھی منقطع نہیں ہوتا تو بتاؤ کہ کوئی رسول بھی ایسا ہے جس کے لئے اس قد ردعائیں مانگی جاتی ہوں اور مانگی گئی ہوں“ (مرقاة الیقین فی حیات نورالدین صفحه ۲۶۵)