آنحضرت ﷺ پر ہونے والے اعتراضات اور اُن کے جوابات — Page 9
آنحضرت پر ہونے والے اعتراضات کے جوابات 9 دل کو وہ جام لبالب ہے پلایا ہم نے مصطفی پر تیرا بے حد ہو سلام اور رحمت اس سے یہ نور لیا بار خدایا ہم نے اللهُمَّ صَلَّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ آلِ محمد و بارِک وَ سَلَّمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مجيد۔قارئین کرام ! یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے عشق مصطفی ﷺ کی چند جھلکیاں تھیں جو آپ نے ملاحظہ کیں۔آپ کا عشق رسول لا زوال تھا اور یہ عشق حقیقی دراصل تا قیامت تابندہ رہے گا۔آپ نے بیچ فرمایا تھا کہ میں اس دنیا سے کوچ کر جاؤں گا لیکن میری محبت رسول پر موت نہیں آئے گی۔آپ نے عشق مصطفی کی جو شمع جلائی وہ روشن سے روشن تر ہوتی چلی جا رہی ہے۔آپ کی جسمانی وفات کے بعد یہ حق رسول کی لو آپ کے خلفاء اور متبعین میں جل رہی ہے اور دنیا بھر میں اس کا نور پھیل رہا ہے اور عشق رسول کی یہ داستان چار دانگ عالم میں پھیلتی جارہی ہے اور دنیا کے ہر کونے میں محمد پر درود بھیجنے والے آپ سے سچا پیار کرنے والے اور آپ کی طرف پھینکے جانے والے ہر تیر کو اپنے سینوں پر لینے والے موجود ہیں اور پیدا ہوتے + چلے جا رہے ہیں۔عشق رسول کی اس جاری داستان میں خلفا ء احمدیت کے چند اقتباسات و واقعات بطور نمونہ ہدیہ قارئین کئے جارہے ہیں کہ کس طرح یہ شمع روشن ہوتی چلی جارہی ہے جس کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے سینہ میں روشن کیا تھا۔حضرت خلیفہ اصبح الا ول رضی اللہ عنہ حضرت حکیم مولانا نورالدین خلیفہ المسح الاول رضی اللہ عنہ کی تمام عمر اسلام، بانی اسلام اور قرآن کے عشق اور خدمت میں گزری۔علم حدیث کے سیکھنے کا جنون آپ کو حرمین شریفین نے گیا