آنحضرت ﷺ پر ہونے والے اعتراضات اور اُن کے جوابات

Page 7 of 520

آنحضرت ﷺ پر ہونے والے اعتراضات اور اُن کے جوابات — Page 7

آنحضرت پر ہونے والے اعتراضات کے جوابات 7 (۳)اے میرے معشوق تیرے عشق میں میرا جسم تیری طرف اُڑا جاتا ہے۔کاش مجھے قوت پرواز ہوتی تو میں اُڑ کر تیرے پاس آجاتا۔(۴) میں تو اس دنیا سے کوچ کر جاؤں گا لیکن تیرے لئے میری محبت پر کبھی موت نہیں آئے گی۔کیونکہ میری قبر کی مٹی سے بھی تیری یا دمیں آوازیں بلند ہوں گی۔فارسی منظوم کلام کے نمونے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا پُر کیف فارسی منظوم کلام مطلق مصطفیٰ سے بھرا ہوا ہے۔نمونہ کے طور پر چند اشعار درج ہیں: بعد از خدا بعشق محمد محمرم گر کفر این بود بخدا سخت کافرم اللہ کے بعد میں عشق محمد میں دیوانہ ہو چکا ہوں۔اگر اس دیوانگی کا نام کوئی کفر رکھتا ہے تو خدا کی قسم میں سخت کافر ہوں۔ہر تار و پود من بسراید بعشق او از خود تهی و از غم آن دلستاں پرم آپ کا عشق میرے وجود کے ہر رگ وریشہ میں سرایت کر چکا ہے اور میں اپنے آپ۔خالی اور اس محبوب کے علم سے پُر ہوں۔جان و دلم فدائے جمال محمد است خاکم نثار کوچه آل محمد است میری جان اور دل محمد کے جمال پر فدا ہے۔میری خاک رسول کریم کی آل کے کوچہ پر قربان ہے۔