آنحضرت ﷺ پر ہونے والے اعتراضات اور اُن کے جوابات

Page 211 of 520

آنحضرت ﷺ پر ہونے والے اعتراضات اور اُن کے جوابات — Page 211

محضرت پر ہونے والے اعتراضات کے جوابات 211 باب چہارم ہوتا تو عیسائیت کے رو سے کس طرح بھرا ہوا ہوتا ؟ اور اگر کسی یہودی نے بنایا ہوتا تو اس میں یہودیت کا کس طرح رد ہوتا ؟ عیسائیت کا کوئی فرقہ بتا دو اس کار وقرآن سے دکھایا جائے گا۔اسی طرح کوئی یہودی فرقہ پیش کرو اس کا رو قرآن میں موجود ہے۔کیا کوئی خیال کر سکتا ہے کہ کوئی عیسائی اور یہودی اپنے مذہب کی آپ تردید کرے گا۔قرآن پورے طور پر عیسائیت کو رد کرنا ہے۔ہم دور نہیں جاتے پہلی سورت میں ہی قرآن نے عیسائیت کی جڑیں اکھیڑ کر رکھ دی ہیں۔پہلی سورۃ جو رسول کریم ﷺ پر نازل ہوئی یہ ہے۔الله اِقْرَأْ بِسْمِ رَبَّكَ الَّذِي خَلَقَ خَلَقَ الْإِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ اقْرَأْ وَرَبُّكَ الْأَكْرَمُ الَّذِي عَلَّمَ بِالْقَلَمِلْ عَلَّمَ الْإِنْسَانَ مَالَمْ تَعْلَمُ كَلَّا إِنَّ الْإِنْسَانَ لَيط تيَطفى ن آنْ زَادَ اسْتَغْنى ان إلى رَبَّكَ الرَّجْعَى أَرَعَيْتَ الَّذِي يَنْهَى عَبْدَا إِذَا صَلَّى أَرَيْتَ إِنْ كَانَ عَلَى الْهُدى أو امر بالتقوى ) أرويتَ ان كَذَّبَ وَتَوَلى له الم يَعْلَمُ بِأَنَّ اللهَ يَرَى كَلَّا نَينُ لَمْ يَنْتَهِ نَسَفَعًا بِالنَّاصِيَةِ نَاصِيَةِ كَاذِبَةٍ خَاطِئَةٍ فَلْيَدْعُ نَدِيَهُن سَنَدْعُ الزَّبَانِيَةَ كَلَّا لَا تُطِعْهُ وَاسْجُدْ وَاقْتَرِبْن (لعق) یہ سورۃ جو سب سے پہلی سورت ہے اسی میں عیسائیت کے تمام مسائل کو رد کر دیا گیا ہے۔پہلا حملہ عیسائیت پر یہ ہے کہ فرمایا۔خَلَقَ الْإِنسَانَ مِنْ عَلَقٍ عیسائیت کی بنیا د اس عقیدہ پر ہے کہ انسان کی فطرت میں گناہ ہے۔عیسائیت کہتی ہے انسان فطر نا گناہگار ہے اور عمل سے نیک نہیں بن سکتا۔اس لئے مسیح کو جو پاک اور بے عیب تھا صلیب پر چڑھا دیا گیا۔اسی طرح وہ انسانوں کے گناہ اپنے اوپر اٹھا کر قربان ہو گیا۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے خَلَقَ الْإِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ انسان کی فطرت میں خدا کی محبت رکھی گئی ہے اور اس کی بناوٹ میں ہی خدا سے تعلق رکھا گیا ہے۔اس طرح عیسائیت کا پہلا عقیدہ باطل کر دیا گیا اور بتا دیا گیا کہ کفارہ کوئی چیز نہیں ہے۔اس کی بنیاد