آنحضرت ﷺ پر ہونے والے اعتراضات اور اُن کے جوابات

Page 4 of 520

آنحضرت ﷺ پر ہونے والے اعتراضات اور اُن کے جوابات — Page 4

آنحضرت پر ہونے والے اعتراضات کے جوابات 4 رو کر یہ گواہی دیتا ہے کہ اگر یہ لوگ ہمارے بچوں کو ہماری آنکھوں کے سامنے قتل کرتے اور ہمارے جانی اور دلی عزیزوں کو جو دنیا کے عزیز ہیں ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالتے اور ہمیں بڑی ذلت سے جان سے مارتے اور ہمارے تمام اموال پر قبضہ کر لیتے تو والله ثم واللہ ہمیں رنج نہ ہوتا اور اس قد رکبھی دل نہ دکھتا جوان گالیوں اور اس تو ہین سے جو ہمارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی کی گئی دکھا“۔( آئینہ کمالات و اسلام روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۵۲۵ ) آپ کے دشمنوں سے کیونکر صلح کریں آنحضور کی محبت اور غیرت میں آپ فرماتے ہیں: ,, جو لوگ ناحق خدا سے بے خوف ہوکر ہمارے بزرگ نبی حضرت محمد مصطفی اصلی اللہ علیہ وسلم کو بُرے الفاظ سے یاد کرتے اور آنجناب پر ناپاک تہمتیں لگاتے اور بد زبانی سے باز نہیں آتے ہیں ان سے ہم کیونکر صلح کریں۔میں بیچ بیچ کہتا ہوں کہ ہم شورہ زمین کے سانپوں اور بیابانوں کے بھیڑیوں سے صلح کر سکتے ہیں۔لیکن ان لوگوں سے ہم صلح نہیں کر سکتے جو ہمارے پیارے نبی پر جو ہمیں اپنی جان اور ماں باپ سے بھی پیارا ہے ناپاک حملے کرتے ہیں۔خدا ہمیں اسلام پر موت دے۔ہم ایسا کام کرنا نہیں چاہتے : جس میں ایمان جاتا رہے"۔( پیغام صلح روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۴۵۹ ) اعلیٰ درجہ کا نور اور انسان کامل اپنے آقا و مطاع حضرت محمد مصطفی سے کی ارفع شان کا بیان ان خوبصورت الفاظ میں یوں بیان کرتے ہیں: وہ اعلیٰ درجہ کا نور جو انسان کو دیا گیا یعنی انسان کامل کو وہ ملا یک میں نہیں تھا نجوم میں نہیں تھا تمر میں نہیں تھا آفتاب میں بھی نہیں تھا وہ زمین کے سمندروں اور دریاؤں میں بھی نہیں تھا۔وہ پھل اور یا قوت اور زمر داور الماس اور موتی میں بھی نہیں تھا غرض وہ