آنحضرت ﷺ پر ہونے والے اعتراضات اور اُن کے جوابات

Page 159 of 520

آنحضرت ﷺ پر ہونے والے اعتراضات اور اُن کے جوابات — Page 159

محضرت پر ہونے والے اعتراضات کے جوابات 159 ساتھ وہ کونسی بات متعلق ہے جس کے لئے استغفار کا حکم ہے۔یا وہ کونسی بات ہے جس کے متعلق فرمایا ہے کہ ہم نے اس پر مغفرت کر دی ہے۔سو جانا چاہئے کہ نبی با وجود نبی ہونے کے پھر انسان ہی ہوتا ہے اور انسان کے تمام کام خواہ کسی حد تک وسیع ہوں محمد ود ہی ہوتے ہیں۔ایک استاد خواہ کتنا ہی لائق ہو اور ایک وقت میں تیس چالیس نہیں بلکہ سو سوا سولڑکوں کو بھی پڑھا سکتا ہو۔اگر اس کے پاس ہزار دو ہزارلر کے لے آئیں نہیں پڑھا سکے گا۔رسول بھی استاد ہی ہوتے ہیں۔جیسا کہ قرآن شریف میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت آتا ہے۔يَتْلُوا عَلَيْهِمْ الته وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الكتب والحِكْمَةَ : ( آل عمران: ۱۲۵) کہ اس رسول کا کام یہ ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کی آیتیں لوگوں کو سُنائے۔کتاب کی تعلیم دے اور اُن کو پاک کرے اور احکام کا فلسفہ سکھائے۔غرض نبی ایک اُستاد ہوتا ہے اس کا کام تعلیم دینا ہوتا ہے اس لئے وہ چھوڑے لوگوں کو ہی دے سکتا ہے کیونکہ لاکھوں کروڑوں انسانوں کو سبق دینا اور پھر یا د بھی کروا دینا کسی انسان کا کام نہیں ہو سکتا۔پس جب کسی کے سامنے لاکھوں اور کروڑوں انسانوں کی جماعت سبق لینے کے لئے کھڑی ہو تو ضرور ہو گا کہ اس کی تعلیم میں نقص رہ جائے اور لوگ پوری طرح علم نہ حاصل کر سکیں۔یا یہ ہوگا کہ بعض تو پڑھ جائیں گے اور بعض کی تعلیم ناقص رہ جائے گی اور بعض بالکل جاہل کے جاہل ہی رہ جائیں گے اور کوئی تعلیم حاصل نہ کر سکیں گے۔پس جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالی نے فتوحات کی خبر دی اور بتایا گیا کہ مکہ فتح ہو گا اور اس کے نتیجہ میں بے شمار لوگ اسلام میں داخل ہوں گے تو آپ کے دل میں جو بڑا ہی پاک دل تھا یہ گھبراہٹ پیدا ہوئی کہ ان تھوڑے سے لوگوں کو تو میں اچھی طرح تعلیم دے لیتا تھا ،قرآن کریم سکھا سکتا تھا۔لیکن یہ جو لاکھوں انسان اسلام میں داخل ہوں گے ان کو میں کس طرح تعلیم دوں گا۔اور مجھ میں جو بوجہ بشریت کے یہ کمزوری ہے کہ اتنے کثیر لوگوں کو تعلیم نہیں دے سکتا اس کا کیا علاج ہوگا۔اس کا جواب خدا تعالیٰ نے یہ دیا کہ اس میں شک نہیں کہ جب فتح ہوگی اور نئے نئے لوگ کثرت سے اسلام میں داخل ہوں گے تو ان میں بہت سی کمزوریاں ہوں گی۔اور یہ بھی سچ ہے کہ وہ سب کے سب آپ سے تعلیم نہیں پاسکتے۔مگر ان کو تعلیم دلانے کا یہ