آنحضرت ﷺ پر ہونے والے اعتراضات اور اُن کے جوابات

Page 1 of 520

آنحضرت ﷺ پر ہونے والے اعتراضات اور اُن کے جوابات — Page 1

آنحضرت پر ہونے والے اعتراضات کے جوابات 1 جماعت احمدیہ اور عشق رسول على الله بعد از خدا بعشق محمد محمرم گر کفر این بود بخدا سخت کافرم اللہ تعالیٰ کی ذات وحدہ لاشریک کے بعد میں معشق محمد مصطفی مسلے میں دیوانہ ہو چکا ہوں۔اگر اس عشق اور دیوانگی کا نام کوئی کفر رکھتا ہے تو خدا کی قسم میں ایک سخت کا فرانسان ہوں۔قارئین کرام یہ ہے سیدنا حضرت اقدس بانی جماعت احمدیہ مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام کا عشق محمد مصطفی ملنے کے بارہ میں عقیدہ۔اسی عقیدہ کے مطابق آپ کی ساری عمر گزری۔آپ کی تحریرات میں، آپ کے ملفوظات میں، آپ کے نثریہ کلام میں ، آپ کے منظوم کلام میں محبت الہی کے بعد عشق مصطفی ﷺ ہی نظر آتا ہے۔عشق مصطفی مے میں ہی آپ نے خدمت اسلام کی۔آپ کی خاطر اسلام اور بانی اسلام پر ہونے والے ہر اعتراض کا جواب مردانہ وار دیا، ہر حملہ پر کاری ضرب لگائی اور اسلام اور باقی اسلام کے چہرہ کو زخمی نہیں ہونے دیا۔ی شخص رسول اللہ سے محبت رکھتا ہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا عشق رسول اس حد تک پہنچا ہوا تھا کہ عرش الہی سے اس کی سند آپ کو ان الفاظ میں عطا کی گئی: هذَا رَجُلٌ يُحِبُّ رَسُولَ اللهِ ( تذکره صفحه ۳۴ ایڈیشن ۲۰۰۴ ) یعنی یہ وہ آدمی ہے جو رسول اللہ سے محبت رکھتا ہے۔اس کے بارہ میں حضرت مسیح موعود علیه السلام وضاحت فرماتے ہیں کہ اور اس قول سے یہ مطلب تھا کہ شرط اعظم اس عہدہ کی محبت رسول ہے سو وہ اس شخص میں متحقق ہے۔(روحانی خزائن جلد ا صفحه ۵۹۸ )